International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, May 3, 2008
وکلا ذاتی نہیں،عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں،جسٹس افتخار
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیاوی عہدے کیلئے کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا حق ہمیشہ باطل پر غالب آیا ہے میری جنگ ذاتی مفاد کے لیے نہیں قانون اور عدلیہ کی بالادستی کیلئے ہے، وکلا بھی ذاتی نہیں بلکہ سولہ کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز گجرات بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور وکلا رہنما ایڈووکیٹ طارق محمود خالد کے ساتھ اپنی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں کیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ طارق محمود خالد نے کہا کہ چیف جسٹس انتہائی مطمئن ہیں اور وہ ہشاش بشاش ہیں انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس، جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ میری جنگ قانون اور عدلیہ کی بالادستی کیلئے ہے جن وکلا نے اس جنگ میں میرا ساتھ دیا۔ انہوں نے سولہ کروڑ عوام کے حقوق کی جنگ لڑی ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment