لاہور۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے جانے کے بعد سیاسی جماعتیں فیصلہ کریں گی کہ ملک کا صدر کون ہوگا۔اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صرف ان کا ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ پرویز مشرف مستعفی نہیں ہوتے تو ان کا مواخذہ کیا جائے۔مسلم ن کے صدر نے کہا کہ پرویز مشرف کی رخصتی کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین فیصلہ کریں گی کہ آئندہ صدر کس کو بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام جلد سے جلد ججز کی بحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عوامی خواہشات کے مطابق ججز کی بحالی کا معاملہ جلد طے پا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام اٹھارہ فروری کو دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق اقدامات کے منتظر ہیں
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 29, 2008
پرویز مشرف کے جانے کے بعد سیاسی جماعتیں فیصلہ کریں گی کہ ملک کا صدر کون ہوگا۔ شہباز شریف
لاہور۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے جانے کے بعد سیاسی جماعتیں فیصلہ کریں گی کہ ملک کا صدر کون ہوگا۔اسلام آباد سے لاہور پہنچنے کے بعد ائیر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ صرف ان کا ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ پرویز مشرف مستعفی نہیں ہوتے تو ان کا مواخذہ کیا جائے۔مسلم ن کے صدر نے کہا کہ پرویز مشرف کی رخصتی کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین فیصلہ کریں گی کہ آئندہ صدر کس کو بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام جلد سے جلد ججز کی بحالی چاہتے ہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عوامی خواہشات کے مطابق ججز کی بحالی کا معاملہ جلد طے پا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ عوام اٹھارہ فروری کو دیئے گئے مینڈیٹ کے مطابق اقدامات کے منتظر ہیں
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment