International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 29, 2008

گو جرانوالہ نیوز












گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)28 مئی 2008 ئمسلم لیگ یوتھ ونگ ن گروپ کے ضلعی نائب صدر چوہدری حسنین عابد پرویا نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کیلئے اپنی تمام قوتیں یکجا کر کے خون کا Èخری قطرہ بھی وطن کی مٹی پر نثار کرنے والے سائنس دان اور قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کو Èج ”یوم تکبیر “ پر Èزاد کر کے انہیں Èج سے ایک نئے عزم کیساتھ زندگی گزارنے کی Èزادی دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران قومی ہیرو کی Èزادی سمیت ججز کی بحالی جیسے اہم معاملہ کو فوری حل کرتے ہوئے عوامی جذبات کی قدر کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ”ن“ Èج یوم تکبیر کے سلسلہ میں قومی ہیرو ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کی خدمات پر خراج تحسن پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی کی درازی اور انہیں مشکلات سے نجات کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ اس دوران ناظم یو سی کیلاسکے چوہدری عمررئوف چیمہ ‘شہباز احمد پرویا ‘سیٹھ عنصر سمیت دیگر ممبران بھی موجود تھے ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)28 مئی 2008 ئطلبہ نے ”یوم عبدالقدیر“ گورنمنٹ کالج البدر سکول اور مختلف کالجز و سکولز اور مختلف عوامی مقامات پر بڑے جوش و خروش کیساتھ منایا ۔ کارکنان جمعیت نے ”دستخطی بینرز “ Èویزاں کر رکھے تھے ۔ جن پر طلبہ اور عام لوگوں نے جوش و جذبے کیساتھ دستخط کیے اور ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کی رہائی کیلئے کئے گئے ان اقدام کو سراہا اور بعد میں ڈاکٹر عبدالقدیر کی تصاویر پر گل پاشی کی گئی ۔ جس میں شہر بھر کی مختلف مذہبی ‘سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔ ان مواقع پر ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گوجرانوالہ سفیان جبار نے عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر ہی اصلی قومی ہیرو ہیں ۔ ان کی علاوہ جنرل سیکرٹری گوجرانوالہ اور قائمقام ناظم گورنمنٹ کالج ذوالفقار احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ طلبہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی رہائی کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ اور ان مواقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور ڈاکٹر عبدالقدیر کی صحت یابی اور رہائی کیلئے دعائیں مانگی گئیں ۔
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)28 مئی 2008 ئتعلیمی بورڈ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے امتحان انٹرمیڈیٹ سالانہ 2008 ءکے سلسلہ میں قائم امتحانی مراکز پر بورڈ کی جانب سے تشکیل دیئے گئے موبائل سکواڈز کے علاوہ رانا محمد اسلم ‘سیکرٹری بورڈ نے بھی اچانک چھاپے مارے اور امتحانی عملہ کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش پایا البتہ محمد عباس ہرل ‘کنٹرول امتحانات نے گورنمنٹ ہائی سکول دھلے میں قائم امتحانی مرکز سے ناظم محمد انور لیکچرار اور کلرک کو فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پر برخاست کر دیا۔ مزید برÈں بورڈ کے یومیہ اجرتی ملازمین امان اﷲ ‘یاسر ‘اکمل اور خاور کیخلاف شکایات موصول ہونے پر محمد اکرم چوہدری ‘چیئرمین بورڈ نے ڈیوٹیز سے فی الفور برطرف کر دیا۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)28 مئی 2008 ئمعروف انڈین گلوکارہ گلشن کور نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام محبت کرنیوالی ہے اور مہمانوں کی بڑی قدر کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی صحافیوں عدنان اعظم رضا ‘محمد اقبال جوئیہ ‘چوہدری انصر ‘حافظ خالد ‘عبدالجبار ‘ شبیر سے ملاقات کے دوران کیا۔ قبل ازیں انہوں نے پنجاب ٹی وی کے معروف پروگرام ”پنجاب میلہ“ کے لئے گانا بھی ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ انڈیا کی عوام پاکستانیوں کیلئے نیک جذبات رکھتی ہے ۔ انہوں نے گوجرانوالہ کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے چڑے نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا میں بھی بہت مقبول ہیں ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)28 مئی 2008 ئمیاں نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں امریکہ جیسی عالمی سپرپاور کو ٹھکرا کر عوامی طاقت کے بل بوتے پر ایٹمی دھماکہ کیا جو بلاشبہ ایک عظیم اور جراتمندانہ فیصلہ تھا۔ جس کی بدولت پاکستان ایک ناقابل تسخیر قوت بن کر ابھرا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما بہزاد رفیق منصوری نے ”یوم تکبیر“ کے موقع پر گوبند گڑھ کالج روڈ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ Èج پاکستان جس دوراہے پر کھڑا ہے اسے میاں نواز شریف جیسے عظیم قائد کی ضرورت ہے ۔ جس نے پاکستان کو امریکی غلامی سے نکالا اور Èج بھی امریکہ کی بات ماننے سے انکاری ہے ۔ بہزاد رفیق نے مزید کہا کہ ججز کی بحالی وقت کا اہم تقاضا ہے تاکہ عدلیہ Èزاد ہو سکے اور Èئندہ کسی Èمر کو غیر Èئینی اقدامات اٹھانے کی جرات نہ وہ ۔ بعدازاں ”یوم تکبیر“ کا کیک کاٹا گیا اور شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے گئے ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)28 مئی 2008 ئایک پروقار تقریب ایم وائی او یوم تکبیر کے حوالہ سے اٹھائیس مئی کھیالی شاہ پور ٹائون میں منعقد ہوئی ۔ جس میں علاقہ کی کثیر تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ تقریب کا انعقاد ایم وائی او گوجرانوالہ کے عہدیداران نے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر نیشنل اسمبلی عثمان ابراہیم تھے ۔ جنہوں نے کیک کاٹ کا باضابطہ یوم تکبیر ڈے کا Èغاز کیا۔ اپنے خصوصی خطاب میں انہوں نے یوم تکبیر کے دن کے حوالہ سے روشنی ڈالی اور ایم وائی او گوجرانوالہ کے ورکر اور عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے اس پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب سے غلام حسین گجر ‘صدر ایم وائی او کھیالی شاہ پور ٹائون ‘رانا حامد علی خان اور بعد میں میاں زاہد حسین ڈویژنل صدر ایم وائی او نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں سعید احمد گل نائب صدر پنجاب ایم وائی او ‘امانت جاوید خاں انفارمیشن سیکرٹری گوجرانوالہ ڈویژن ایم وائی او ‘ذوالفقار احمد بٹ سینئر نائب صدر گوجرانوالہ سٹی ایم وائی او ‘ودیگر عہدیداران نے خصوصی شرکت فرمائی ۔ تقریب میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ایم وائی او کا ہر عہدیدار اور ورکر اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی ہر کال پر لبیک کہتا ہوا ملکی مفاد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگا۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)28 مئی 2008 ئچھوٹے تاجروں اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد منصوبے تیار کیے ہیں ۔ جس میں تاجروں کیلئے ہر ضلع میں سمال بزنس چیمبر بنائے جائینگے ۔ تاکہ محدود پیمانے پر کام کرنیوالے تاجروں کو ریلیف مل سکے ۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے گذشتہ روز پیپلز ٹریڈرز سیل ضلع گوجرانوالہ کے تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ وفد کی قیادت ضلعی صدر ملک ذوالفقار علی بھٹو نے کی ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چوہدری غلام عباس بھی موجود تھے ۔ گورنر نے کہا کہ تاجر ملک کی معیشت میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں اور حکومت تاجروں کے مسائل سے پوری طرح Èگاہ ہے ۔ اس موقع پر کلاتھ مارکیٹ بورڈ کے رہنما خواجہ انوار نے شہریوں کو درپیش مسائل سے گورنر کو Èگاہ کیا۔ چوہدری انیس نے شہر کی اہم کاروبارہ شاہراوں خاص طور پر گوندلانوالہ روڈ کی حالت زار سے Èگاہ کیا جس پر گورنر پنجاب نے کہا کہ Èئندہ ترقیاتی منصوبہ جات میں مذکورہ شاہراہوں کی ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کر دیا جائیگا۔ وفد میں حاجی ادریس میر ‘ملک محمد نعیم اور میاں اختر بھی شامل تھے ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)28 مئی 2008 ئجتی شاہ رحمن میلہ کی چار روزہ تقریبات Èج رات اختتام پذیر ہو جائینگی ۔ نواحی علاقہ جتی شاہ رحمن میں تین دن سے باقاعدہ تفریحی تقریبات جاری ہیں اور دربار عالیہ پر بزرگ رحمن شاہ بابا کی قبر پر چادر چڑھانے کے بعد غسل دیا گیا اور اختتامی تقریب کے سلسلہ میں شام پانچ بجے فاتحہ خوانی اور ختم شریف ہو گا۔ مذکورہ میلہ میں زائرین سمیت مختلف علاقہ جات سے مرد و خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد تفریحات میں حصہ لے رہی ہے ۔
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)28 مئی 2008 ئپٹرول نایاب ہو گیا متعدد پٹرول پمپوں نے مہنگے داموں پر سیل جاری رکھی ۔ جبکہ کئی پمپوں پر فروخت بند ہے کے بورڈ لٹکا دیئے گئے ۔ صارفین کو پٹرول نہ ملنے کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کا عوام نے پرزور مطالبہ کر دیا ۔ موجودہ حکومت کو ناکام بنانے کی پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے ۔ عوامی رد عمل ‘جبکہ پٹرول پمپ مالکان نے کہا ہے کہ پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث مذکورہ صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ ساروکی چیمہ ساہی پٹرول پمپ پر پٹرول کی فروخت بند ہو گئی جبکہ گنیانوالہ میں ایگری مال کے پٹرول پمپ پر پٹرول 69 روپے کی بجائے 75 روپے میں فروخت ہوتا رہا علاوہ ازیں علاقہ بھر کے پٹرول پمپوں چٹھہ فلنگ اسٹیشن ‘امتیاز صفدر وڑائچ فلنگ اسٹیشن کلاسکے ‘پی ایس او نظام Èباد فلنگ اسٹیشن پر بھی پٹرول کی فروخت بند ہونے سے عوام پریشانیوں میں مبتلا رہے جبکہ متعدد مریضوں سمیت طلباءو طالبات کو بھی ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں میں جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا عوام الناس نے ڈی سی او گوجرانوالہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے پٹرول پمپوں پر Èئیل کی قیمتوں میں بے جا اضافہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے ۔

No comments: