International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 29, 2008

گجروں کا احتجاج دارالحکومت میں پھیل گیا ۔ راجستھان میں بھی احتجاج جاری

جے پور۔ راجستھان میں گوجروں کی تحریک چھٹے روز میں داخل ہو گئی ۔ احتجاج بھارتی دارالحکومت کے علاقہ میں بھی پھیل گیا ہے جہاں احتجاجی مختلف اہم شاہراہوں پر راستہ روکے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے راجستھان میں بھی کئی علاقوں میں زبردست بند کرا دیا ۔ بڈ گاؤں کے ایم جی روڈ علاقہ میں احتجاجیوں نے ٹائروں کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی ۔ پولیس کی مداخلت کے بعد احتجاجی وہاں سے فرار ہو گئے ۔ مہر ولی ‘ گڑگاؤں اور جی پی کرنال سڑکوں پر بھی احتجاجیوں کی جانب سے رکاوتیں کھڑی کرنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی ۔ احتجاجیوں نے دھمکی دی ہے کہ وہ کل ان علاقوں میں کام چلنے نہین دیں گے ان اطلاعات کے مطابق مہر ولی غازی پور ‘ پت پڑگنج‘ بدرپور ‘ خان پور ‘ ایا نگر‘ کیلیا اور امپور میں پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی ہے ۔راجستھان میں پولیس ذرائع کے مطابق ٹونک ‘ سوائی مادھپور روڈ پر ضلع ٹونک کے گوجروں کی اکثریت والے گاؤں میں کل صبح سے جاری راستہ روکو احتجاج آج بھی جاری ہے ۔ اس گاؤں کے نزدیک مظاہرین نے ایک موٹر گاڑی کو جلا دیا ۔ اس شاہراہ پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہونے والے تصادم میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا لیکن مظاہرین کو ہٹانے میں کامیابی نہیں ملی ۔ پولیس کے مطابق آج بھی تقریبا ایک ہزار لوگوں نے راستہ روک رکھا ہے ۔ ضلع الور کے صنعتی علاقے بھیواڑی اور مال کھیڑا تھانہ علاقے میں واقع نٹنی کابڑا میں 26 مئی سے لگایاگیا جام آج بھی جاری ہے اس کے لاوہ سہیج پور بائی پاس اور تاوڈونا کے پرجام لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

No comments: