ڈسکہ(سعید پاشا سے )تحریک پاکستان کے کارکن بزرگ مسلم لیگی راہنما راجہ غلام حیدر یوم تکبیر کے سلسلہ میں جناح ہال میں منعقدہ تقریب سے تقریر کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے مرحوم کی عمر تقریباً90سال بتائی جاتی ہے وہ چوہدری محمد مشتاق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ،چوہدری خالد اسلحہ ڈیلر اور چوہدری اشفاق احمد ایڈووکیٹ کے والد محترم تھے مرحوم چوہدری غلام حیدر کونسلر ،مغل فائونڈیشن کے صدر اور انجینئر نگ ایسوسی ایشن ڈسکہ کے صدراور وہ ضلع ،تحصیل و سٹی ڈسکہ کے سربراہ رہ چکے تھے مرحوم کی وفات پر شہر کے تمام ادارے بند کر دئیے گئے وہ شہر کی متعدد سماجی تنظیموں کے سربراہ بھی تھے مرحوم کی نماز جنازہ 29مئی2008ئ (آج) بروز جمعرات صبح 8بجے فاروقیہ قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment