International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 29, 2008

صدر کے اپنے عہدے کو چھوڑنے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ شیری رحمان


اسلام آباد۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شیریر حمان نے کہا ہے کہ ہمیں صدر کے اپنے عہدے کو چھوڑنے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔ صدر کے مواخذے کی مفاہمتی قوتیں حمایت نہیں کرتیں ۔ حقیقی جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ مسلم لیگ(ن) آئینی پیکج کی کلیدی شقوں پر متفق ہے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ دو روز قبل اصف علی زرداری نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں نواز شریف سے خیر سگالی کی ملاقات کی تھی ۔ آئینی پیکج پر تبادلہ خیال ہوا ۔ آصف علی زرداری نے بتایا کہ آئینی پیکج کے اہم نکات پر کوئی اختلاف نہیں ہے آئینی پیکج میثاق جمہوریت اور 1973 ء کے اصل آئین کے مطابق ہے ۔مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کلیدی شقوں پر ہم آہنگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد آئینی پیکج کو پارلیمنٹ میں لایا جائے گا ۔ پارلیمنٹ میں بحث ہو گی ۔ ملکی تاریخ کا اہم اقدام ہوگا اس کے ذریعے 1977 ء کا اصل آئین بحال ہو گا انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ‘ وزیراعظم کے اختیارات آئینی ترمیم کے ذریعے واپس ہو جائیں گے۔ آئینی پیکج پر مشاورت مکمل ہو گئی تو ائینی پیکج بجٹ سے پہلے بھی پارلیمنٹ میں آسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سازشیں ہمیشہ جمہوری نظام کے خلاف ہوئی ہیں۔ ۔ تمام فیصلے پارلیمنٹ میں ہوں گے۔

No comments: