اسلام آباد ( اے پی ایس )پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے مثالی برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے ان خیا لات کا اظہار فرسٹ ورلڈ مسلم لیڈی سپیکر قو می اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اے پی ایس سے فون پر بات کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اے پی ایس سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ امام کعبہ نے سعو دی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے اور آنے والے بجٹ کے فورا بعد ان کا سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ پاک سعودی تعاون اور تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی ہیں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات میں فروغ ، مزید پیشرفت میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ پاک سعودی عرب دو طرفہ تجات اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہونا چاہیے نئی حکومت کی ترجیحات کے حوالے سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مزید نے کہاکہ پاکستان کی اولین ترجیح اقتصادی ترقی ، سیاسی استحکام اور امن وامان کا قیام ہے اور ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس مقصد کے حصول کیلئے کوشاں ہیں وقت کے ساتھ دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات کو فروغ حاصل ہو رہاہے۔ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کی سلامتی اور استحکام میں گہری دلچسپی لیتے ہیں اور مختلف عالمی اور علاقائی امور کے بارے میں دونوں ممالک کے درمیان یکساں موقف پایا جاتا ہے ۔پاکستان کو مسلم امہ کو درپیش چیلنج کا مکمل ادراک ہے او رہم ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 29, 2008
ا مام کعبہ کی طرف سے دنیا کی پہلی مسلم خاتون سپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مر زا کو دعوت پاکستان کو مسلم امہ کو درپیش چیلنج کا مکمل ادراک ہے ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
اسلام آباد ( اے پی ایس )پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے مثالی برادرانہ تعلقات ہیں پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے سعودی عرب کا کردار قابل تعریف ہے ان خیا لات کا اظہار فرسٹ ورلڈ مسلم لیڈی سپیکر قو می اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اے پی ایس سے فون پر بات کرتے ہوئے کیا ۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اے پی ایس سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ امام کعبہ نے سعو دی عرب کے دورے کی دعوت دی ہے اور آنے والے بجٹ کے فورا بعد ان کا سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مزید کہا کہ پاک سعودی تعاون اور تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اور پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مثالی ہیں دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات میں فروغ ، مزید پیشرفت میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ پاک سعودی عرب دو طرفہ تجات اور سرمایہ کاری میں مزید اضافہ ہونا چاہیے نئی حکومت کی ترجیحات کے حوالے سے ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے مزید نے کہاکہ پاکستان کی اولین ترجیح اقتصادی ترقی ، سیاسی استحکام اور امن وامان کا قیام ہے اور ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس مقصد کے حصول کیلئے کوشاں ہیں وقت کے ساتھ دونوں برادر اسلامی ممالک کے تعلقات کو فروغ حاصل ہو رہاہے۔ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کی سلامتی اور استحکام میں گہری دلچسپی لیتے ہیں اور مختلف عالمی اور علاقائی امور کے بارے میں دونوں ممالک کے درمیان یکساں موقف پایا جاتا ہے ۔پاکستان کو مسلم امہ کو درپیش چیلنج کا مکمل ادراک ہے او رہم ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانا چاہتا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment