International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 29, 2008

ملکی مفاد کے خلاف لوگ میرے استعفے کی من گھڑت خبریں پھیلا رہے ہیں صدرپرویز مشرف


اسلام آباد۔ صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے خلاف لوگ میرے استعفے کی من گھڑت خبریں پھیلا رہے ہیں ۔ ان خبروں کا مقصد ملک میں بے چینی پیدا کرنے کے سوا کچھ نہیں ۔ اس طرح کی خبروں سے ملکی معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ کچھ عناصر یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ صدر اورآرمی چیف کے درمیان اختلافات ہیں جبکہ ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ سابق گورنر پنجاب خالد مقبول کے اعزاز میں اپنی جانب سے دئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ جو عناصر اس قسم کا کام کر رہے ہیں وہ پاکستان کا مفاد نہیں چاہتے۔صدر نے کہا کہ ملکی مفاد کے خلاف لوگ میرے استعفی کی خبریں پھیلا رہے ہیں۔ ملک میں جو افواہیں گردش کر رہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔ ان افوہوں کا مقصد ملک میں بے چینی پیدا کر نا ہے۔آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ معمول کی ملاقات تھی، ہم پہلے بھی6دفعہ مل چکے ہیں۔صدر نے کہا کہ میری مکمل حمایت وزیر اعظم کے ساتھ ہے اور میں محاذ آرائی کی بجائے مفاہمت پر یقین رکھتا ہوں۔صدر نے کہا کہ میرے استعفیٰ کی خبروں سے ملکی معیشت پر منفی اثر پڑااور بے چینی پیدا ہوئی

No comments: