International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, May 29, 2008
آٹے اور گندم کے بعد ایک اور امتحان ‘ ملک بھر میں تیل کے ذخائر میں ریکارڈ کمی ‘ بحران شدید تر ہونے کا اندیشہ
ہارون آباد۔ آٹے اور گندم کے بعد ایک اور امتحان ‘ ملک بھر میں تیل کے ذخائر میں ریکارڈ کمی ‘ بحران شدید تر ہونے کا اندیشہ ۔ آئل ڈپوؤں سے ٹینکروں کو سپلائی بند ‘ پٹرول پمپوں نے تیل کی راشننگ کرتے ہوئے مستقل گاہکوں کو اتنا محدود تیل دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھر تک پہنچ سکیں جبکہ دیگر سینکڑوں ایجنسیاں پٹرول پمپوں سے مال نہ ملنے سے بند ہو گئیں ۔گزشتہ دنوں ملک بھر میں کرایوں کے مسئلہ پر آئل ٹینکروں کی ہڑتال کے سبب حبیب آباد ساہیوال ‘ محمود کوٹ ملتان سمیت ملک بھر کے تمام ڈپوز سے تیل کی سپلائی بند کردی گئی ہے اورضلع بہاولنگر سمیت دیگر شہروںسے تیل بھرنے والے ٹینکروں کو ڈپوز کی عمارتوں سے باہر روک دیا گیا ہے اور صور تحال بارے میں مین گیٹوں پر سرخ روشنائی سے نوٹس آویزاں کردئیے گئے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس وقت ڈپوز میں صرف چوبیس گھنٹے کے محفوظ ذخائر باقی رہ گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق آئل ڈپوؤں پر ذخائر ختم ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت نے ہنگامی اور دفاعی ضرورتوں کے پیش نظر تیل کی بھرائی کام فوری طور پر روک دیا ہے جس سے خوردنی اشیاء کے بعد تیل کا بحران پیدا ہونے کا اندیشہ ہے ۔ باخبر حلقوں نے ثناء نیوز کو بتایا کہ اس بحران کے اسباب میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ حکومت نے قومی انتخابات کے پیش نظر تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کیا اور اس وقت تک تیل کمپنیوں کو دی جانے والی سبسڈی کی مد میں دوکھرب روپے کے لگ بھگ واجبات حکومت کے ذمہ ہیں ‘ مقامی آئل ڈسٹری بیوٹرز کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل کافی روز سے کوپن ڈرافٹ کوپنڈنگ کرتی آرہی تھی جس کی وجہ سے تیل کی راشننگ کردی گئی ہے اور مستقل گاہکوں کو اتنا محدود تیل دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے گھر تک پہنچ سکیں جبکہ دیگر سینکڑوں ایجنسیاں پٹرول پمپوں سے مال نہ ملنے سے بند ہو گئیں اور اتنے ہی خاندان بے روزگار کا شکار ہو گئے ہیں۔ ڈیزل کی عدم دستیابی سے جنوبی پنجاب کے بڑے رقبہ پر کپاس کی پچھتی بجائی کاکام بھی بری طرح متاچر ہوا ہے جو دس جون تک ممکن ہو سکتی ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment