International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, May 29, 2008

موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیلئے ایم کیو ایم کے رہنما لندن روانہ ہو گئے

کراچی ۔ متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت نے موجودہ سیاسی صورتحال میں لائحہ عمل طے کرنے کے لئے کراچی سے بابر غوری اور عادل صدیقی کو لندن طلب کر لیا۔ لندن بلائے جانے والے رہنماؤں میں سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سینیٹر بابر غوری اور صوبائی وزیر عادل صدیقی شامل ہیں۔ دونوں رہنما وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومتی حلقوں میں نہایت بااثر شخصیت میں شامل تھے اور صدر جنرل پرویز مشرف سے بھی قریبی تعلق رکھتے تھے۔ لندن سیکریٹریٹ میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال میں ممکنہ تبدیلی کی صورت میں ایم کیو ایم کی حکمت عملی کیا ہو گی اس سلسلے میں لندن میں مقیم ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اراکین کے علاوہ پاکستان میں مقیم رہنماؤں سے بھی مسلسل رابطے ہیں اور آئندہ چند دنوں میں پاکستان میں سیاسی تبدیلی کے بارے میں پیش بندی کی جا رہی ہے۔

No comments: