International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 23, 2008

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک پر واجب الادا غیر ملکی قرضوں میں ٤٥٠ ارب روپے کا اضافہ ہو گیا



اسلام آباد۔ ملک میںنئی حکومت کے قیام کے ابتدائی 50 دنوں کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر بڑھنے سے پاکستان پرواجب الادا غیر ملکی قرضوں میں 450 ارب کا اضافہ ہو گیا ہے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں مختلف افواہوں ا ور سٹے بازوں کی وجہ سے ر وپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت تقریبا 60 روپے سے بڑھ کر 70 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پر غیرملکی قرضے کا حجم 42ارب رپے تھا تاہم حالیہ عرصے کے دوران ایک ڈالر مالیت تک کا بھی غیر ملکی قرضہ حاصل کیے پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کے حجم میں 450 ارب روپے اضافہ ہو گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدرمیں صرف ایک روپے اضافے سے پاکستان پر 45 ارب روپے کا قرضہ بڑھ جاتا ہے جبکہ حالیہ ڈیڑھ ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت 60 سے بڑھ کر70 روپے تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے اس کے حجم میں 450ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ روپے کے مقابلے میںڈالر کی قدر میں اس اچانک اضافے کوروکنے کے لیے اسٹیٹ بنک کو سخت اقدامات اٹھانا ہوںگے کیونکہ روپے کی قدر میں کمی سے جہاں ملک کو افراط زر اور دیگر شعبوں میںمسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہاں پرملک پر واجب الادا قرضوں کے حجم میں از خود ہی اضافہ ہو رہا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی صورت حال میںا سٹیٹ بنک کی بڑ ی ذمہ د اری بنتی ہے

No comments: