International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 23, 2008

ججوں کی بحالی کے لیے آئینی پیکج ١٠ جون سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا ، یوسف رضاگیلانی



اسلام آباد ۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ججوں کی بحالی کے لیے آئینی پیکج 10 جون سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے گا ۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ صدر پرویز مشرف کی جانب سے جمہوریت کی حمایت کرنے کی بات خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سابق حکومت کی پالیسیوں کو تبدیل کر دیاگیا ہے تاہم دہشت گردوں سے معاہدے نہیں کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ صدر مشرف کی اس بات سے اتفاق رکھتے ہیں کہ پاکستان میں حکومت کرنا مشکل کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر سے اچھے تعلقات ہیں ا ن سے خلوص سے ملاقات کروں گا صدر کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں ہے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اس وقت ملک کو متعدد مسائل کا سامنا ہے ۔ ووٹ لینے کے بعد سابق حکومت پر الزام تراشی کا کوئی جواز نہیں ہے ا نہوں نے کہا کہ ججز کی بحالی کی تحریک اعتزاز احسن کی نہیں وکلاء اور پیپلزپارٹی کی ہے ججز کی بحالی کے بعد مسلم لیگ(ن) کے وزراء دوبارہ کابینہ میںآ جائیں گے معزول چیف جسٹس کے لیے جیل اور تھانوں میں گیا معاملہ عدالت میں ہے اس لیے ان سے نہیں ملوں گا۔ وزیراعظم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم بننے کے بعد ان کی خاندانی زندگی متاثر ہوئی ہے ۔ حکومت کے پہلے سو دنوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پہلے سو دنوں کے پروگرام پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ مری روڈ کو بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز ہے ۔

No comments: