International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 23, 2008

ہم چاہتے ہیں کہ یہ آئینی پیکج اتنا ہی مکمل ہو جتنا کہ انیس سو تہتر کا آئین : آصف زرداری



ایسوسی ایٹڈ پریس سروس ،اسلام آباد
اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے باسٹھ نکاتی آئینی پیکج تیار کرلیا ہے اور جمعہ کو وزیر اعظم کو پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ بات انہوں نے سیفما انٹرنیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس مسودے پر بحث زرداری ہاو¿س میں ہوئی ہے اور اس کی کاپی لیکر ہم وزیر اعظم کے پاس جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی کاپی کابینہ کو اور اتحادی ساتھی میاں نواز شریف کو بھی بھیجیں گے اور پھر اس پر بحث شروع کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ اس مسودے کو بجٹ سے پہلے پیش کردیا جائے لیکن اگر نہیں ہو سکتا تو بجٹ کے سیشن کے بعد پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ جلدی میں اس میں کوئی خامی رہ جائے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ آئینی پیکج اتنا ہی مکمل ہو جتنا کہ انیس سو تہتر کا آئین ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اور عوام کو یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ حکومت صرف ساٹھ دن کی ہے اور اس کو وقت دیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ مہنگائی کیوں ہے، بےروزگاری کیوں ہے اور میں اپنے آپ سے پوچھتا ہوں کہ ہمیں ابھی تک جمہوریت کیوں نے ملی۔ ’میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جمہوریت ملے گی ہمیں اور مہنگائی کم ہو گی۔‘

No comments: