International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 23, 2008

ججوں کی بحالی کے حوالے سے آئینی پیکج کا ٦٢ نکات پر مشتمل مسودہ تیار کر لیا ہے ۔آصف علی زرداری



اسلام آباد ۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے آئینی پیکج کا 62نکات پر مشتمل مسودہ تیار کر لیا ہے جو نواز شریف کو بھی بھیجا جائے گا ملک میں ابھی جمہوریت مستحکم نہیں ہوئی وکلاء ہمارے دوست ہیں اور ہماری ہی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ہم ججوں کے معاملے کو سیاسی طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں اس وقت اقتدار میں ،میں یا کوئی اور نہیں بلکہ بے نظیر بھٹو اقتدار میں ہیں ۔ آج سیفما کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم میڈیا کو وہی آزادی دیں گے جو محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی خواہش تھی ہم اس ملک میں سی این این اور بی بی سی جیسے ٹی وی چینلز دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے بے نظیر بھٹو کی شہادت پر ’’ پاکستان کھپے‘‘ کا نعرہ لگا کر اس ملک کی سالمیت کی حفاظت کی ہے اور اس ملک میں جمہوریت لائے ہیں میں میڈیا کو داد دیتا ہوں اور جمہوریت کے حوالے سے میرا عزم اسی طرح قائم رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اقتدار میرا یا کسی اور کا نہیں بلکہ شہید محترمہ کا ہے او ران کے نظریات کا ہے انہوں نے کہاکہ میڈیا کے لوگ ہمارے ساتھ اقتدار میں شامل ہیںاو رملک میں جمہوریت لانے میں ہمار امعاون ہیں۔انہوں نے کہاکہ ججوں کی بحالی کے حوالے سے باسٹھ نکا ت پر مشتمل آئینی پیکج کا مسودہ تیا رکر لیا گیا ہے جو نواز شریف کو بھی بھیجاجائے گا اس کے علاوہ کابینہ اور دیگر اتحادیوں کو بھی بھیجیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہم ججوں کے معاملے کو سیاسی طریقے سے بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں پوری دنیا میں جمہوری حکومتیں اس طرح کے مسئلے اسی طرح سے حل کرتی ہیں ۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان میں چلنے والی تمام تحریکوںمیں صف اول میں موجود رہی ہے اورہم نے کبھی عوام کو نہیں چھوڑا ہے ہم پاکستان میں جمہوریت کیلئے ماضی میں بھی جدوجہد کی اب بھی کر رہے ہیں اور یہ جدوجہد مستقبل میں بھی جاری رہے گی انہوں نے کہاکہ بھارت سے بہتر تعلقات کے حوالے سے میرے اور میاں نواز شریف کا خیال ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفری آسانیا ںپیدا کرنے کیلئے ویزا پالیسی کو نرم کیا جائے انہوں نے کہاکہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ گندم کی قیمتیں ضرور کم ہوں گی پوری دنیا میں گندم ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے لیکن ہم اس پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ عوام مایوس نہ ہوں ہم اتفاق و اتحاد سے وہ سب کچھ کر سکتے ہیں جو نااتفاقی سے نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہاکہ وکلاء ہمارے دوست ہیں اور دراصل ہماری ہی جنگ لڑ رہے ہیں ہم معزول ججو ںکو ضرور بحال کریں گے اس مقصد کیلئے ہم گزشتہ دو ماہ سے بات چیت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اچھی طرح جانتی ہے کہ جمہوریت کیسے آگے جائے گی میڈیا ہمارا ساتھ دے اور ہمارا سپورٹر بنے ہم جمہوریت کی جنگ لڑتے ہیں

No comments: