اسلام آباد ۔ بھارت میں قید ایک اور پاکستانی محمد افضل تشدد سے جاں بحق ہو گیا ہے ۔ جاں بحق ہونے والے محمد افضل کی عمر 40سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد افضل 26اپریل کو امر تسر کے سول ہسپتال میں جاں بحق ہوا وہ دو سال پہلے بھارت گیا اور ویزے کی معیاد ختم ہونے پر اسے گرفتار کرلیاگیا۔ ایک ماہ گزرنے کے باوجود بھارت نے پاکستان کو محمدافضل کی ہلاکت کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ اس سلسلے میں پاکستانی حکومت نے بھارت میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر سے محمد افضل کے گھر کا مکمل پتہ کرنے کو کہاگیا ہے تاکہ محمد افضل کی لاش پاکستان لا کر ورثہ کے حوالے کی جاسکے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment