راولپنڈی ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی چوہدری نثار علی خان نے ضلع بھر میں کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے محکمہ پولیس ‘ محکمہ مال ‘ صحت ‘ تعلیم ودیگر اداروں کے ذمہ داران کو یکم جون کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر یکم جون کے بعد کسی بھی محکمہ کے افسر یا ملازم کے خلاف کرپشن یا بدعنوانی کی اطلاع ملی تو اسے برطرف کردیا جائے گا۔ انہوں نے دعویُ کیا کہ اگر آئندہ الیکشن ہوئے تو مسلم لیگ(ن) ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی ۔ وہ وقت دور نہیں جب چیف جسٹس افتخار چوہدری بحال ہو کر پانی سیٹ پر ہوں گے اور صدر پاکستان پرویز مشرف کٹہرے میں کھڑے ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھوک سیدان یونین کونسل 87 میں کالج کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے موقع پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ملک ابرار‘ صوبائی اسمبلی کے رکن چوہدری سرفراز افضل اور دیگر لیگی راہنما ناظم محمد آصف چوہدری مشتاق ‘اور مشتاق حسین شاہ بھی موجود تھے۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ یکم جون سے ضلع بھر میں گداگری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔ مستحق افراد کے لیے رہائش ‘ کھانا ‘ تعلیم ‘ ادویات کی فراہمی کویقینی بنانے کے لیے منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے پیشہ ور بھکاریوں کے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) اپنے اصولی موقف پر قائم ہے ہمارا مشن ہے کہ عدلیہ بحال ہو اور تمام ججز اپنے عہدوں پر کام کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی کے لیے ہم نے 15 وزارتوں کو ٹھوکر مار دی ۔ کیونکہ ہماری عوام سے کمٹمنٹ تھی انصاف ہر ایک کے ساتھ برابری کی سطح پر ہو گا۔ خواہ اس نے ہمیں ووٹ دیا ہو یا نہیں انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین عوامی خادم ہیں ‘ سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کے ماتحت سرکاری ملازمین کو چلنے نہیں دیں گے غیر ملکی طاقتیں ملک کی جڑیں کمزور کرنے میں لگی ہیں ہم کسی کو بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔ مسلم لیگ(ن) سمجھتی ہے کہ میڈیا میں جو کچھ بھی پیش کیا جا رہا ہے حقیقت اس کے برعکس ہے پنجاب حکومت مضبوط ہے ہم اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے پیپلزپارٹی کی حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ہمیں مہنگائی بے روزگاری ‘ پٹرول اور خوراک کے بحران ورثے میں ملے ہیں مگر ان کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد کریںگے۔ بجلی ‘ آٹا اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء مہنگی اور ناپید ‘ پٹرولنگ مصنوعات کی قلت ‘سابق حکومت کے سیاہ ترین کارنامے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے پورے ملک کو داؤ پر لگا رکھا ہے او ر اپنے مفادات حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ آٹھ سال میں ایک ڈیم بھی نہ بن سکا ۔ جس کی وجہ سے توانائی کا بحران پیدا ہوا ۔ صرف زبانی وعدوں تک کام رہا ۔ انہوں نے کہا کہ یہی وترقیاتی فنڈز تھے جو قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تھے۔ جنہیں ناظمین تک پہنچا کر ان سے اپنی مرضی کے فیصلے کروائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ فخر پاکستان ہیں نہ فرزند راولپنڈی ہیں ہم عوامی خادم ہیں اور آپ لوگوں کے ووٹوں کے باعث اسمبلیوں میں پہنچے ہیں ۔ ہر ایک کے ساتھ انصاف کرنا ہمارا فض ہے اور اللہ تعالی کی عدالت میں ہم جوابدہ ہیں ۔ ہم نے جو کام کرنے کا وعدہ کیا وہ کرکے دکھایا ہمارے ترقیاتی کاموں میں نہ کسی نے روڑے اٹکائے نہ کوئی اٹکا سکتا ہے میں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر سیٹ چھوڑی تو نواز شریف یہاں سے الیکشن لڑیں گے یہ وعدہ بھی پور ا ہو رہا ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Friday, May 23, 2008
یکم جون کے بعد کسی بھی سرکاری ادارے کے ذمہ دار کے خلاف کرپشن کی شکایت آئی تو اسے برطرف کردیں گے۔ چوہدری نثار علی خان

Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment