اسلام آباد ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اے پی ڈی ایم نے عوامی مینڈیٹ تسلیم کیا اور ججوں کی بحالی کیلئے ڈیڈ لائن دینے کی بجائے حکومت کو مکمل وقت دیا ہے۔ نجی ٹی وی کو سوالوں کا جواب دیتے ہوئے۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے خود نواز شریف کو ٹیلی فون پر الیکشن میں حصہ لینے کا کہا لیکن تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے انتخابات میں حصہ لینے کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر کی شہادت نہ ہوتی تو جنرل مشرف نے ق لیگ کو جتوا لینا تھا۔عمران خان نے کہا کہ سیاست سے ایجنسیوں کا کردار ختم ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس آئی کے پولیٹیکل سیل کے سابق سربراہ میجر جنرل ریٹائرڈ احتشام ضمیر نے انہیں مشرف کا ساتھ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں لوگ صرف چوروں کو ووٹ دیتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ملکی دولت لوٹنے والے اپنے جرم کا اعتراف کر لیں تو مفاہمت کا نیا دور شروع ہو سکتا ہے لیکن اس وقت مفاہمت کے نام پر شرمناک کھیل کھیلا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف کے مواخذے کی بجائے ان کی اہلیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جانا چاہئے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ بارہ مئی کا واقعہ بھول جانا جرم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ آزاد ہوتی تو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی نہ ہوتی۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment