لاہور ۔ مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہاہے کہ صدر کے تحفظات سے انہیں وہ پچھلا دور یاد آ رہاہے جب صدر وزیر اعظم کو برطرف کرنے اور اسمبلی توڑنے کے لیے گراؤنڈ تیار کیا کرتا تھا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے یہاں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ نواز شریف نے کہاکہ جس طرح صدر نے موجودہ حکومت کے بارے میں تحفظات کا اظہار کیاہے اس سے پچھلا دور یاد آ رہا ہے کہ کس طرح ایک خاص مقصد کے لیے کام شروع کیا جاتا ہے اور کس طرح وزیر اعظم سے نجات اور اسمبلی توڑنے کے لیے راہ ہموار کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک پرویز مشرف کے پاس موجودہ اختیارات ہوں گے اور پارلیمنٹ بے اختیار ہو گی۔ تو پہلا کام وہ وہی کریں گے جو صدر پرویز مشرف شروع کرنے جارہے ہیں ۔ نواز شریف نے کہاکہ حکومت کو آئے جمعہ جمعہ آٹھ دن ہوئے ہیں لیکن اس پر تحفظات ظاہر کئے جارہے ہیں اور جو کچھ کیا جارہاہے وہ گزشتہ آٹھ سالہ پالیسی کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے آصف علی زرداری سے کہا ہے کہ مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ورنہ حالات سازت ہوں یا نہ ہوں آمران سے فائدہ اٹھانے کی تاک میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سازشی عناصر موجود ہیں ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔ چوہدری شجاعت حسین کے بارے میں انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین موقع کی تلاش میں ہیں وہ گھسنے کو تیار ہیں چاہے پیپلز پارٹی کو ان کی ضرورت ہو یا نہ ہو ۔ آئینی پیکج کے بارے میں انہوںنے کہاکہ جب یہ پیکج سامنے آئے گا اس وقت اس پر کچھ کہا جاسکے گا۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment