International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Friday, May 23, 2008

امریکا میں بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز افغان کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ شرکت کر رہی ہے

نیوجرسی ۔ امریکہ کے شہر نیو جرسی میں جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ شروع ہو گیا ۔ افغان کرکٹ ٹیم پہلی بار کسی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ورلڈ لیگ ڈویڑن فائیو ٹورنامنٹ میں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کا پہلا میچ جاپان کے خلاف ہے۔افغانستان کی ٹیم کے کوچ تاج ملک نے بی بی سی ریڈیو جرسی سے بات کرتے ہوئے کہا افغانستان میں ہم کرکٹ کو بڑی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ ہم بڑے جوش اور جذبے سے کھیلتے ہیں۔افغانیوں نے یہ کھیل انیس سو اسی کی دہائی میں پاکستان میں سیکھا۔اگر افغان کرکٹ ٹیم نے اچھا کھیل دکھایا تو ان کا سیمی فائنل یا فائنل میں مقابلہ امریکہ سے ہو سکتا ہے۔تاج نے کہا اگر ہمارا مقابلہ امریکہ سے ہوتا ہے تو میرے خیال میں ساری دنیا یہ میچ دیکھے گی۔ لوگ اس میچ کو سیاسی پہلو سے دیکھیں گے۔ ہمیں بہت خوشی ہو گی اگر ہم امریکہ سے جیت جاتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہم جیت جائیں گے۔اس نامعلوم ٹورنامنٹ کو شہرت افغان ٹیم کی وجہ سے ملی ہے۔آئی سی سی کے اینڈریو فیچنی کا کہنا ہے افغان ٹیم کی وجہ سے اس ٹورنامنٹ کو بہت توجہ مل رہی ہے۔سابق ٹائمز اخبار کے صحافی ٹم ایلبون کا کہنا ہے یہ پہلا عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں افغان ٹیم حصہ لے رہی ہے اور جس میں جیتنے کی امید بھی ہے۔ٹم افغان ٹیم پر دستاویزی فلم بنا رہے ہیں۔ٹم کا کہنا ہے افغانستان کی فٹبال ٹیم بہت کمزور ہے۔ اس کے علاوہ پانچ کھلاڑی اولمپک میں حصہ لے رہے ہیں اور ان میں سے ایک کے جیتنے کی امید ہے۔ تاہم تمام افغان کرکٹ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔افغانستان کی کرکٹ ٹیم میں اچھے بیٹسمین اور بالر ہیں۔ ان میں سے ایک حامد ہے جو کہ نوے میل فی گھنٹے کی رفتار سے گیند کراتا ہے۔ایلبون نے کہا کہ ان کے پاس سپنرز نہیں ہیں تاہم وہ اپنے تیز بالنگ پرانحصار کر رہے ہیں۔دوسری طرف تاج کے لیے یہ موقع ہے کہ اپنے ملک کو جنگ کی تباہ کاریوں کے علاوہ بھی پیش کر سکیں

No comments: