International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 1, 2008

تفریح کے نام پر کرکٹ کی اجتماعی آبروریزی ہو رہی ہے ، بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی

نئی دہلی ۔ اپنی بے لاگ باتوں کے لیے مشہو ر سابق بھارتی کپتان بشن سنگھ بیدی نے کھلاڑیوں اور منتظمین پر کرکٹ کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کرتوت سے کھیل اب غار مذلت میں پہنچ گیا ہے ۔ بیدی نے نجی ٹیلی ویژن چینل ( سمے) کو دئیے گئے انٹرو میں انڈین پریمئر لیگ ک و ہدف بناتے ہوئے کہا کہ تفریح کے نام پر کرکٹ کی اجتماعی آبروریزی ہو رہی ہے انہوں نے کہاکہ کرکٹ کے اس سوال کے لیے کھیل انتظامیہ ‘ کھلاڑیا ور فرنائچزی کے علاوہ میڈیا اور ناظرین بھی ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ یہ سبھی لوگ مل کر اور کرکٹ کنٹرول بورد ( بی سی سی آئی ) نے کرکٹ کو زیادہ دلچسپ اور مقبول بنانے کے مقصد سے آئی پی ایل شروع کی ہے اس عظیم اسپنر نے آئی پی ایل کی وجہ سے کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ یہ کھیل تو اب غار مذلت میں پہنچ گیا ہے ہو سکتا ہے کہ یہ مقبول ہو رہا ہے کیونکہ لوگ ہجوم کی طرح برتاؤ کرتے ہیں ۔ وہ ہر نئی چیز کے پیچھے بھاگتے ہیں خواہ اس میں کوئی دم ہو یا نہ ہو ۔ بی سی سی آئی کے ساتھ تلخ رشتے رکھنے والے بیدی سے جب پوچھا گیا کہ وہ بی سی سی آئی کو کرکٹ کے معاملوں میں مشورے کیوں نہیں دیتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے تو ان کے ساتھ وابستہ ہونے کا طریقہ ہی نہیں معلوم ہے ۔ یہاں پر تو اس کے آقاؤں کو پوجا کرنے والوں کو ہی ان کی دل کی مراد ملتی ہے ۔

No comments: