کراچی ۔ نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم پاکستان غلام مصطفی جتوئی نے کہا ہے کہ عوام کے دباؤ پر شریف برادران کے کاغذات نامزدگی منظور کرکے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ترمیم کے ذریعے ججز کو بحال کرنے کا مقصد وقت ضائع کرنا ہے۔ ایک قرارداد کے ذریعے ججز بحال ہوسکتے ہیں اس لئے وقت ضائع کئے بغیر ججز کو بحال کیا جائے۔ صدر پرویز مشرف کے مواخذے کے حق میں نہیں ہوں ۔اگر سیاسی جماعتوں کے پاس مواخذے کی اکثریت موجود ہے تو وہ صدر کا مواخذہ کرسکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک قرارداد کے ذریعے ججز بحال ہوسکتے ہیں لہٰذا انہیں فوری بحال کیا جائے کیونکہ اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم کے ذریعے ججز کو بحال کرنے کا مقصد وقت ضائع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی تاہم حکومت کی مثبت پالیسیوں کی حمایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کے قتل کی تحقیقات اقدام متحدہ سے کرانے کی حمایت کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اعلان مری پر عملدرآمد کرے اور ججز کوفوری بحال کیا جائے۔ غلام مصطفی جتوئی نے کہا کے ملک کی بقا ء ہی میں سیاستدانوں اور بیورو کریسی اور ہم سب کا کردار ہے اور ملکی حالات خراب کرنے کے ذمہ دار سیاستدان اور بیورو کریسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دباؤ پر شریف برادران کے کاغذات نامزدگی منظور کرکے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ غلام مصطفی جتوئی نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ذاتی انا کو ختم کرکے ملکی حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔ غلام مصطفی جتوئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے لیکن یہ سب حکمرانوں کے رویے اور اقدامات پر منحصر ہے تاہم میری دعا ہے کے حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کیلئے کالا باغ ڈیم منصوبے کا خاتمہ خوش آئند ہے اور ہمارا بھی یہی مطالبہ تھا کہ کالاباغ ڈیم کے منصوبے کو ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کے حکومت ملک میں بڑھتی بے روزگار اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کے نیشنل پیپلز پارٹی اسمبلیوں میں آزاد حیثیت سے حزب اختلاف میں بیٹھی ہے۔ حکمران ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر قربان کریں اسی میں ملکی بہتری ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 1, 2008
سیاسی جماعتیں صدر کا مواخذہ کرسکتی ہیں ، میں مواخذے کے حق میں نہیں ۔غلام مصطفی جتوئی
کراچی ۔ نیشنل پیپلز پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم پاکستان غلام مصطفی جتوئی نے کہا ہے کہ عوام کے دباؤ پر شریف برادران کے کاغذات نامزدگی منظور کرکے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ترمیم کے ذریعے ججز کو بحال کرنے کا مقصد وقت ضائع کرنا ہے۔ ایک قرارداد کے ذریعے ججز بحال ہوسکتے ہیں اس لئے وقت ضائع کئے بغیر ججز کو بحال کیا جائے۔ صدر پرویز مشرف کے مواخذے کے حق میں نہیں ہوں ۔اگر سیاسی جماعتوں کے پاس مواخذے کی اکثریت موجود ہے تو وہ صدر کا مواخذہ کرسکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک قرارداد کے ذریعے ججز بحال ہوسکتے ہیں لہٰذا انہیں فوری بحال کیا جائے کیونکہ اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم کے ذریعے ججز کو بحال کرنے کا مقصد وقت ضائع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی تاہم حکومت کی مثبت پالیسیوں کی حمایت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید کے قتل کی تحقیقات اقدام متحدہ سے کرانے کی حمایت کرتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اعلان مری پر عملدرآمد کرے اور ججز کوفوری بحال کیا جائے۔ غلام مصطفی جتوئی نے کہا کے ملک کی بقا ء ہی میں سیاستدانوں اور بیورو کریسی اور ہم سب کا کردار ہے اور ملکی حالات خراب کرنے کے ذمہ دار سیاستدان اور بیورو کریسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے دباؤ پر شریف برادران کے کاغذات نامزدگی منظور کرکے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ غلام مصطفی جتوئی نے کہا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ ذاتی انا کو ختم کرکے ملکی حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔ غلام مصطفی جتوئی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اسمبلیوں کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے لیکن یہ سب حکمرانوں کے رویے اور اقدامات پر منحصر ہے تاہم میری دعا ہے کے حکومت اور اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کیلئے کالا باغ ڈیم منصوبے کا خاتمہ خوش آئند ہے اور ہمارا بھی یہی مطالبہ تھا کہ کالاباغ ڈیم کے منصوبے کو ختم ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کے حکومت ملک میں بڑھتی بے روزگار اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کے نیشنل پیپلز پارٹی اسمبلیوں میں آزاد حیثیت سے حزب اختلاف میں بیٹھی ہے۔ حکمران ذاتی مفاد کو ملکی مفاد پر قربان کریں اسی میں ملکی بہتری ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment