International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 1, 2008

عالمی سطح پر صحافتی آزادیاں بری طرح پامال کی جا رہی ہیں ، صحافیوں کے حقوق غصب کنر ے میں آمر حکومتوں ‘ بدعنوان حکام اور منظم گینگز سر فہرست ہیں



ورلڈ ایسوسی ایشن آف نیوز پیپرز کی رپورٹسٹاک ہوم ۔ اخبارات کی عالمی تنظیم ( ورلڈ ایسوسی ایشن آف نیوز پیپرز) نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر صحافتی آزادیاں بری طرح پامال کی جا رہی ہیں جس میں آمر حکومتوں ‘ بدعنوان حکام اور منظم گروہوں کا ہاتھ ہے ۔ ڈبلیو اے این نے چھ ماہ کی رپورٹ جاری کی ہے یہ رپورٹ تنظیم نے ورلڈ نیوز پیپرز کانگرس اور ورلڈ ایڈیٹر فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سویڈن کے شہر گوئی برگ سے شائع کی ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پوری دنیا کے اندر صحافتی آزادیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں لاطینی امریکہ میں مختلف گروہ گینگرز اور بدعنوان حکام سے انہیں خطرہ ہے جبکہ مشرق وسطی میں آمر ‘ افریقہ میں جنگ و جدل ‘ ایشیا میں حکومتیںا ور سنٹرل ایشیا اور یورپ موت اور عدالتی کارروائیاں صحافتی آزادیوں کو پامال کررہی ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اورافغانستان میں صحافی آزادی اظہار رائے کے لیے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ لاطینی امریکہ میں صحافیوں پر حملے معمول بن چکے ہیں جہان مختلف گینگز اور حکام اپنے آپ پر ہونے والی تنقید کو روکنے کے لیے صحافیوں پر قاتلانہ حملے کرتے ہیں جن میںگزشتہ چھ ماہ کے دوران چار صحافی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ لاتعداد صحافیوں پر حملہ اور انہیں ہراساں کیا گیا ہے ۔ یہ خطہ صحافیوں سے بدسلوکی کرنے میں سب سے آگے ہے ۔ مشرق وسطی اور جنوبی افریقہ مین گزشتہ چھ ماہ کے دوران آمر حکومتوں نے صحافیوں کو خاموش کرنے اور ان کی آزادی کو دبانے کے لیے کئی غیر قانونی اقدامات کیے ہیں پورے خطے میں حکومتی کنٹرول میں میڈیا کو رکھنے کی کوششیں جاری ہیں افریقہ میں بغاوت والے علاقوں میں صحافیوں مین حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت ‘ صدر اور فوج پر تنقید کرنے کے جرم میں کئی صحافیوں کو جیلوں میں قید کر دیا گیا ہے ۔ یورپ کے کئی ممالک میں پریس کی آزادی کو بری طرح سے پامال کیا جا رہا ہے جبکہ ایشیائی ممالک میں صحافتی آزادیوں کو خطرات لاحق ہیں ۔ مختلف مقامات پر بات کرنے والے صحافیوں کو قتل کرنا اور انہیں عدالتوں میں گھیسٹنا معمول بن گیا ہے ۔ ایشیا میں صحافت کوکئی رکاوٹوں کا سامنا ہے ۔ اورخصوصا یہ رکاوٹیں حکومت کی طرف سے کھڑی کی جا رہی ہیں پاکستان اورافغانستان میں صحافی اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ برما‘ جنوبی کوریا اور لاؤس میں آمریت صحافیوں کو آزادانہ کام کرنے کی اجازت نہیںد ے رہی ۔ نومبر 2007 ء سے 29 صحافی قتل ہو چکے ہیں عراق صحافیوں کے لیے سب سے خونی ملک رہا ہے جہاں 9 صحافی قتل ہوئے ہیں۔

No comments: