راولپنڈی ۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ (ق) سے مستعفی ہوتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے نام سے اپنی نئی جماعت کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ان کی جانب سے این اے 55کے ضمنی الیکشن کیلئے بیگم نسیم نامی خاتون امیدوار کو نامزد کیا گیا ہے اس امر کا اظہار انہوں نے اتوار کو لال حویلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ یلو کارڈ دکھایا جاچکا ہے آصف علی زرداری اس کا اشارہ دے چکے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ طویل انگز نہیں دیکھ رہے ہیں مختصر کھیل دیکھ رہے ہیں ضمنی انتخابات بھی زیادہ مدت کیلئے نہیں دیکھ رہا ہوں انہو ںنے کہاکہ حالات تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں لوگ حوصلے سے کام لیں ملک میں خود کشی کا رحجان تشویش ناک ہے لوگ حوصلے نہ ہاریں انہوں نے کہاکہ سیاسی صنعتکاروں اور جاگیر داروں کو دو دو تین تین بار وقت دیا گیا لوگوں کے اعتماد پر پورا نہیں اترے بد اعتمادی کی فضا ہے حالات انہائی سنگین ہی ں۔ تاہم حکمران اتحاد کیلئے دعا گو ہوں انہوں نے کہاکہ انتخابات بنیادیں ہلا دیتے ہیں عوام انتخابات میں درست فیصلے کرتے ہیں مگر ملک کی بدقسمتی ہے انہوں نے کہاکہ دو تین ماہ میں ایک بڑا سیاسی گروپ ان کی جماعت میں شامل ہو جائے گا ورکروں اور محروم پسماندہ طبقات کی حمایت ہو گی ۔ ییلو کارڈ دکھا دیا گیا ان سے حکومت نہیں چل رہی جبکہ ملک کی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جسے پارلیمنٹ میں کسی اپوزیشن اور چیلنج کا سامنا نہیں ہے بھاری کم مینڈیٹ کو زیادہ وقت نہیں دیکھ رہا ہوں صدر مملکت حکومت کے کسی فیصلے میں رکاوٹ نہیں ہیں سارے معاملات طے ہیں یہ عوام کی توجہ دوسری طرف سے ہٹا رہے ہیں انہو ںنے کہاکہ ابھی سابقہ سٹوریاں اور کلپ دکھا رہا ہوں ٹاپ ٹو باٹم سب اس میں شامل ہیں عوامی مسلم لیگ عوام کے گرد گھومے گی خواص کی جماعت نہ ہو گی عوام سیاستدانوں سے زیادہ سمجھدار ہیں انہوں نے کہاکہ اقتدار کی اپنی اور اپوزیشن کی اپنی باتیں ہوتی ہیں جس طرح یہ ہمیں لیتے ہیں تھے ہم بھی ان کو اس طرح لیں گے ہم نے پانچ سال تک اقتدار کے مزے لوٹے ہیں اپنی ذمہ داری کو قبول کرنا چاہیے صدر کی حمایت کے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں نے انہیں ووٹ دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جو لوگ پانچ سال تک اقتدار کے مزے لوٹتے رہے اب اس میں کیڑے کیوں نکال رہے ہیں میں نے مسلم لیگ (ق) کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے پنڈی میں جینا مرنا ہے موجودہ حکومت کی مدت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انگز کو جلد سمیٹا جائے گا شاید کچھ اور منظر ہو انہو ںنے کہاکہ موجودہ حکمران اتحاد کے پاس ججز کی بحالی کیلئے مطلوبہ ارکان کی تعداد موجود ہے شروع دن سے مائنس ون کا فارمولا چل رہا ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 1, 2008
شیخ رشید احمدنے عوامی مسلم لیگ کے نام سے نئی جماعت کا اعلان کر دیا
راولپنڈی ۔ سابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مسلم لیگ (ق) سے مستعفی ہوتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے نام سے اپنی نئی جماعت کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ان کی جانب سے این اے 55کے ضمنی الیکشن کیلئے بیگم نسیم نامی خاتون امیدوار کو نامزد کیا گیا ہے اس امر کا اظہار انہوں نے اتوار کو لال حویلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ یلو کارڈ دکھایا جاچکا ہے آصف علی زرداری اس کا اشارہ دے چکے ہیں انہوں نے کہاکہ وہ طویل انگز نہیں دیکھ رہے ہیں مختصر کھیل دیکھ رہے ہیں ضمنی انتخابات بھی زیادہ مدت کیلئے نہیں دیکھ رہا ہوں انہو ںنے کہاکہ حالات تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں لوگ حوصلے سے کام لیں ملک میں خود کشی کا رحجان تشویش ناک ہے لوگ حوصلے نہ ہاریں انہوں نے کہاکہ سیاسی صنعتکاروں اور جاگیر داروں کو دو دو تین تین بار وقت دیا گیا لوگوں کے اعتماد پر پورا نہیں اترے بد اعتمادی کی فضا ہے حالات انہائی سنگین ہی ں۔ تاہم حکمران اتحاد کیلئے دعا گو ہوں انہوں نے کہاکہ انتخابات بنیادیں ہلا دیتے ہیں عوام انتخابات میں درست فیصلے کرتے ہیں مگر ملک کی بدقسمتی ہے انہوں نے کہاکہ دو تین ماہ میں ایک بڑا سیاسی گروپ ان کی جماعت میں شامل ہو جائے گا ورکروں اور محروم پسماندہ طبقات کی حمایت ہو گی ۔ ییلو کارڈ دکھا دیا گیا ان سے حکومت نہیں چل رہی جبکہ ملک کی تاریخ کی پہلی حکومت ہے جسے پارلیمنٹ میں کسی اپوزیشن اور چیلنج کا سامنا نہیں ہے بھاری کم مینڈیٹ کو زیادہ وقت نہیں دیکھ رہا ہوں صدر مملکت حکومت کے کسی فیصلے میں رکاوٹ نہیں ہیں سارے معاملات طے ہیں یہ عوام کی توجہ دوسری طرف سے ہٹا رہے ہیں انہو ںنے کہاکہ ابھی سابقہ سٹوریاں اور کلپ دکھا رہا ہوں ٹاپ ٹو باٹم سب اس میں شامل ہیں عوامی مسلم لیگ عوام کے گرد گھومے گی خواص کی جماعت نہ ہو گی عوام سیاستدانوں سے زیادہ سمجھدار ہیں انہوں نے کہاکہ اقتدار کی اپنی اور اپوزیشن کی اپنی باتیں ہوتی ہیں جس طرح یہ ہمیں لیتے ہیں تھے ہم بھی ان کو اس طرح لیں گے ہم نے پانچ سال تک اقتدار کے مزے لوٹے ہیں اپنی ذمہ داری کو قبول کرنا چاہیے صدر کی حمایت کے بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ میں نے انہیں ووٹ دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جو لوگ پانچ سال تک اقتدار کے مزے لوٹتے رہے اب اس میں کیڑے کیوں نکال رہے ہیں میں نے مسلم لیگ (ق) کو اپنا استعفیٰ بھجوا دیا ہے پنڈی میں جینا مرنا ہے موجودہ حکومت کی مدت کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انگز کو جلد سمیٹا جائے گا شاید کچھ اور منظر ہو انہو ںنے کہاکہ موجودہ حکمران اتحاد کے پاس ججز کی بحالی کیلئے مطلوبہ ارکان کی تعداد موجود ہے شروع دن سے مائنس ون کا فارمولا چل رہا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment