لاہور ۔ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آئینی پیکج کا مسودہ حتمی نہیں اس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے ۔ اتوار کو یہاں ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئینی پیکج میں آرٹیکل 6 کو بدلا گیا ہے جو جج پی سی او کے تحت حلف اٹھائے گا وہ جج نہیں رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئینی مسودے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے یہ حتمی نہیں ہے ۔ اس بارے میں اتحادی جماعتوں سے تجاویز لی جائیں گی ۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم کے اختیارات میں توازن پیدا کیا جائے گا اور ایسی شقیں ختم کر دی جائیں گی جو 1973 ء کے آئین میں بعد میں شامل کی گئی ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئینی مسودہ ایک سوچ کے ساتھ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا یہ ایک مثبت مسودہ ہو گا ۔ جس میں تمام طبقات کی رائے شامل کی جائے گی ۔ فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آئینی پیکج کے مسودے کی کاپیاں اتحادی جماعتوں کو فراہم کرنا شروع کر دی گئی ہیں ۔ اے این پی کے سربراہ اسفندر یار ولی کی ہدایت پر پارٹی کی نائب صدر بشریٰ گوہر کو مسودے کی کاپی فراہم کر دی گئی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر مسودے کی کاپی جے یو آئی کے راہنما مفتی ابرار کو دے دی گئی ہے ۔ ایم کیو ایم کے ایک نمائندے کو بھی آئینی پیکج کا مسودہ فراہم کر دیا گیا ہے جو لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو بھیجا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں نواز شریف کو آئینی پیکج کا مسودہ دینے کے لئے خود لاہور آئے ہیں ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 1, 2008
آئینی پیکج کا مسودہ حتمی نہیں اس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے ‘ فاروق ایچ نائیک
لاہور ۔ وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ آئینی پیکج کا مسودہ حتمی نہیں اس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے ۔ اتوار کو یہاں ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آئینی پیکج میں آرٹیکل 6 کو بدلا گیا ہے جو جج پی سی او کے تحت حلف اٹھائے گا وہ جج نہیں رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آئینی مسودے میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے یہ حتمی نہیں ہے ۔ اس بارے میں اتحادی جماعتوں سے تجاویز لی جائیں گی ۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم کے اختیارات میں توازن پیدا کیا جائے گا اور ایسی شقیں ختم کر دی جائیں گی جو 1973 ء کے آئین میں بعد میں شامل کی گئی ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کو مستحکم دیکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئینی مسودہ ایک سوچ کے ساتھ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا یہ ایک مثبت مسودہ ہو گا ۔ جس میں تمام طبقات کی رائے شامل کی جائے گی ۔ فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ آئینی پیکج کے مسودے کی کاپیاں اتحادی جماعتوں کو فراہم کرنا شروع کر دی گئی ہیں ۔ اے این پی کے سربراہ اسفندر یار ولی کی ہدایت پر پارٹی کی نائب صدر بشریٰ گوہر کو مسودے کی کاپی فراہم کر دی گئی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان کی درخواست پر مسودے کی کاپی جے یو آئی کے راہنما مفتی ابرار کو دے دی گئی ہے ۔ ایم کیو ایم کے ایک نمائندے کو بھی آئینی پیکج کا مسودہ فراہم کر دیا گیا ہے جو لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو بھیجا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ( ن ) کے قائد میاں نواز شریف کو آئینی پیکج کا مسودہ دینے کے لئے خود لاہور آئے ہیں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment