تہران ۔ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کی اپنی آرزو ہرگز ترک نہیں کرے گا لیکن اسے ایران کے دندان شکن جواب سے باخبر رہنا ہو گا۔ ایران کے اعلی فوجی کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا کہ دوسرے سبھی امریکی صدر کی طرف جارج بش جب اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو ں گے تب وہ ایران پر حملہ کرنے کے اپنے خواب اپنے ساتھ لے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ بش نے جب کبھی اپنے ان خیالات کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ان کے فوجی کمانڈروں نے انہیں ایران پر حملے کے نتائج کی ہولناک تصویر پیش کی ۔ احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ نے جو کوئی بھی جنگ چھیڑی ہے اس میں وہ کبھی فتح مند بن کر نہیں ابھرا ۔ صدر ایران نے بش نظم ونسق کو خبردار کیا کہ وہ یہ نہ بھولیں کہ ایرانی افواج نہ صرف کسی حملے کا جواب دیں گی بلکہ وہ ظالموں کے ہاتھ بھی کاٹ دیں گی انہوں نے کہاکہ چند ملکوں نے حال ہی میں اس بات کو تسلیم کرنا شروع کردیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اہم علاقائی طاقت ہے لیکن سچائی تو یہ ہے کہ ایران ایک بااثر عالمی طاقت بن گیا ہے ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 1, 2008
امریکہ کو دندان شکن جواب دیں گے۔ ایران کا انتباہ
تہران ۔ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ واشنگٹن ایران کے خلاف جنگ چھیڑنے کی اپنی آرزو ہرگز ترک نہیں کرے گا لیکن اسے ایران کے دندان شکن جواب سے باخبر رہنا ہو گا۔ ایران کے اعلی فوجی کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا کہ دوسرے سبھی امریکی صدر کی طرف جارج بش جب اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو ں گے تب وہ ایران پر حملہ کرنے کے اپنے خواب اپنے ساتھ لے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ بش نے جب کبھی اپنے ان خیالات کو آگے بڑھانے کی کوشش کی ان کے فوجی کمانڈروں نے انہیں ایران پر حملے کے نتائج کی ہولناک تصویر پیش کی ۔ احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ نے جو کوئی بھی جنگ چھیڑی ہے اس میں وہ کبھی فتح مند بن کر نہیں ابھرا ۔ صدر ایران نے بش نظم ونسق کو خبردار کیا کہ وہ یہ نہ بھولیں کہ ایرانی افواج نہ صرف کسی حملے کا جواب دیں گی بلکہ وہ ظالموں کے ہاتھ بھی کاٹ دیں گی انہوں نے کہاکہ چند ملکوں نے حال ہی میں اس بات کو تسلیم کرنا شروع کردیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک اہم علاقائی طاقت ہے لیکن سچائی تو یہ ہے کہ ایران ایک بااثر عالمی طاقت بن گیا ہے ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment