International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Sunday, June 1, 2008

القاعدہ کے پاس کوئی ایٹم بم ہے نہ القاعدہ ایٹم بن بنا سکتی ہے سب جھوٹ کا پروپیگنڈہ ہے، ڈاکٹر عبدالقدیرخان



اسلام آباد۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہاہے کہ القاعدہ کے پاس کوئی ایٹم بم ہے نہ القاعدہ ایٹم بن بنا سکتی ہے سب جھوٹ کا پروپیگنڈہ ہے روس اقتصادی صورتحال سے ٹوٹا تھا جبکہ گوربا چوف نے امریکی صدر ریگن کے ہاتھوں خود کو بیچ دیا تھا پاکستان کے پاس ایٹمی صلاحیت نہ ہوتی تو کارگل جنگ کے وقت بھارت لاہور پر قبضہ کر لیتا۔ اتوار کو ایک ایف ایم ریڈیو کو انٹرویو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہاکہ اللہ کے فضل سے صحت بہتر ہو رہی ہے علاج جاری ہے قوم کی دعائیں ساتھ ہیں ڈاکٹرز اپنی دوا کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ میں نے جس ماحول میں بیان دیا تھا قوم اس سے آگاہ ہے جنرل اسلم اور جنرل حمید گل کا بیان ریکارڈ پر موجود ہے انہوں نے ملکی مصلحت اور قومی مفاد کی وجہ سے اعترافی بیان دیا تھا کسی دباؤ کے تحت ایسا نہیں کیاتھا وقت گزر گیا ہے اس کے باوجود مجھے تختہ مشق بنایا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ایٹمی مواد کے سامان کی فروخت کے حوالے سے جس طاہر نامی شخص کا نام لیا جارہا ہے ان کے ساتھ ان کا کبھی کووی تعلق نہیں تھا یہ شخص مغربی ممالک میں لوگوں سے ملتا تھا بزمین ہے معربی ممالک اس کے ذریعے کاروبار کرتے تھے ظاہر یہ شخص کمیشن لیتا ہو گا تاہم میرا اسکے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا کسی کا دباؤنہیں بلکہ بعض مخلص دوستوں کے مشورہ پر اعترافی بیان دیا تھا اس بیان کے معاملے کو ختم کر دیا انہوں نے کہاکہ ایٹمی صلاحیت کی وجہ سے ملک کا دفاع ممکن ہوا ہے ایسا نہ ہوتا تو بھارت کب کا پاکستان پر ایک بڑی جنگ مسلط کر دیتا

No comments: