اسلام آباد ۔ پاکستانی عوام کی اکثریت نے صدر پرویز مشرف کو آئین پاکستان کی خلاف ورزی پر سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔ گیلپ پاکستان کی تازہ سروے رپورٹ کے مطابق 61فیصد عوام صدر پرویز مشرف کو آئین کی پامالی پر سزا دینے کے حق میں ہیں21فیصد ان کو معاف کرنے جبکہ 18فیصد نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔ 64فیصد عوام نے ایمرجنسی کے نفاذ پر مواخذے اور انہیں ہٹانے کے حق میں رائے دی 11فیصد اس کو غلطی نہیں سمجھے۔ 23فیصد نے درمیانی رائے جبکہ 2فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔ یہ سروے 15مئی کے بعد کیا گیا جس میں پاکستان کے مختلف شہروںاور دیہاتوں سے مختلف آمدنی والے اور معاشرے کے مختلف طبقات کے لوگوں سے رائے لی گئی یہ سروے چاروں صوبوں کے عوام سے کیا گیا ہے 8سال قبل جب صدر پرویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تو 70فیصد عوام نے ان کی حمایت کی تھی جو گیلپ کے اس وقت کے سروے سے ثابت ہوتا ہے 2007ء کے شروع میں 60فیصد عوام انکے مخالف تھے حالیہ سروے میں نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما اور صدرپرویز مشرف سب سے غیر مقبول شخصیت بن چکے ہیں سروے رپورٹ کے مطابق صدر پرویز مشرف 59فیصد عوام کی ناپسندیدہ شخصیت ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن اور الطاف حسین 53فیصد کی ، آصف علی زرداری 26فیصد کی ، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی 17فیصد اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں نواز شریف 13 فیصد عوام کی ناپسندیدہ شخصیت ہیں ‘ 47 فیصد عوام کا یہ خیال ہے کہ صدر پرویز مشرف کے اقتدار میں رہنے کی وجہ صرف امریکی حمایت اورپشت پناہی ہے ۔ 26 فیصد انکے اقتدار میں رہنے کی وجہ فوج کو 8فیصد پاکستانی عوام کو سمجھتے ہیں جبکہ 14فیصد انکے اقتدار میں رہنے کے حق میں اور 5فیصد نے کوئی رائے نہیں دی
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Sunday, June 1, 2008
میاں نواز شریف ملک کی مقبول ترین اورپرویز مشرف غیر مقبول ترین شخصیت ہیں ‘ گیلپ پاکستان کی سروے رپورٹ
اسلام آباد ۔ پاکستانی عوام کی اکثریت نے صدر پرویز مشرف کو آئین پاکستان کی خلاف ورزی پر سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔ گیلپ پاکستان کی تازہ سروے رپورٹ کے مطابق 61فیصد عوام صدر پرویز مشرف کو آئین کی پامالی پر سزا دینے کے حق میں ہیں21فیصد ان کو معاف کرنے جبکہ 18فیصد نے اس حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا۔ 64فیصد عوام نے ایمرجنسی کے نفاذ پر مواخذے اور انہیں ہٹانے کے حق میں رائے دی 11فیصد اس کو غلطی نہیں سمجھے۔ 23فیصد نے درمیانی رائے جبکہ 2فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔ یہ سروے 15مئی کے بعد کیا گیا جس میں پاکستان کے مختلف شہروںاور دیہاتوں سے مختلف آمدنی والے اور معاشرے کے مختلف طبقات کے لوگوں سے رائے لی گئی یہ سروے چاروں صوبوں کے عوام سے کیا گیا ہے 8سال قبل جب صدر پرویز مشرف نے اقتدار پر قبضہ کر لیا تو 70فیصد عوام نے ان کی حمایت کی تھی جو گیلپ کے اس وقت کے سروے سے ثابت ہوتا ہے 2007ء کے شروع میں 60فیصد عوام انکے مخالف تھے حالیہ سروے میں نواز شریف ملک کے مقبول ترین رہنما اور صدرپرویز مشرف سب سے غیر مقبول شخصیت بن چکے ہیں سروے رپورٹ کے مطابق صدر پرویز مشرف 59فیصد عوام کی ناپسندیدہ شخصیت ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن اور الطاف حسین 53فیصد کی ، آصف علی زرداری 26فیصد کی ، وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی 17فیصد اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں نواز شریف 13 فیصد عوام کی ناپسندیدہ شخصیت ہیں ‘ 47 فیصد عوام کا یہ خیال ہے کہ صدر پرویز مشرف کے اقتدار میں رہنے کی وجہ صرف امریکی حمایت اورپشت پناہی ہے ۔ 26 فیصد انکے اقتدار میں رہنے کی وجہ فوج کو 8فیصد پاکستانی عوام کو سمجھتے ہیں جبکہ 14فیصد انکے اقتدار میں رہنے کے حق میں اور 5فیصد نے کوئی رائے نہیں دی
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment