International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 12, 2008

وکلاء کے لانگ مارچ نے اسلام آباد کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اعتزاز احسن



ملتان ۔ سپریم کورٹ بار کے صدر چوہری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وکلاء کے لانگ مارچ نے اسلام آباد کے ایوانوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور یہ وکلاء کی تحریک کی ایک کامیابی ہے ۔ یہاں بدھ کی صبح میڈیا سے گفتتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کا ملتان میں شاندار استقبال ہوا اور ہوائی اڈے سے 10 منٹ کا راستہ 5 گھنٹوں میں طے ہوا اور لوگ والہانہ انداز میں گھروں سے نکل آئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے تھا کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو پارلیمنٹ ہاؤس تک آزادی سے جانے دیا جائے گا لیکن حکومت اس انڈر سٹیڈنگ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹینرز کھڑے کر رہی ہے اور خار داروں کی باڑیں لگائی جا رہی ہیں ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری سرگرمیاں اس بات کی غماز ہیں کہ وکلاء تحریک کامیاب جا رہی ہے کیونکہ لانگ مارچ ملتان ہی پہنچا لیکن اسلام آباد ہل گیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے شرکاء نہتے ہیں اور کوئی خونی انقلاب کے لئے نہیں جا رہے اور احتجاج کرنے جا رہے ہیں اور پھر عوام لانگ مارچ کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کوئی چھوٹا سفر نہیں اور نہ ہی اس کا نصب العین چھوٹا ہے کیونکہ آزاد عدلیہ مستقبل کی نسل کے کام آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر نہ تو سرمایہ کاری ہو سکتی ہے ۔ اور نہ ہی عوام کو انصاف مل سکتا ہے ۔ سرمایہ کاری نہیں ہو گی تو روزگار نہیں ملے گا اور گرانی ہو گی جبکہ انصاف کے بغیر امن و امان کا قیام اور جرائم میں کمی آ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ 60 سال میں محض دو سال ہی عدلیہ آزاد رہی اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں ترقی نہیں ہوئی ۔

No comments: