International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 12, 2008

مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقے پراتحادی طیاروں کی بمباری ، میجر سمیت ١٣ اہلکار شہید ہو گئے



مہمند ایجنسی ۔ مہمند ایجنسی کے سرحدی علاقے میں چوپاڑہ سیکورٹی پوسٹ پر افغانستان کی جانب سے اتحادی طیاروں نے بمباری کی جس سے گولہ باری کے بعد علاقے سے ایک میجر سمیت ١٣ اہلکاروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ذرائع کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب سرحدی چوکی پر افغانستان کے علاقے سے اتحادی فوجوںنے گولہ باری کی اور دولڑا کا طیاروں سے بمباری بھی کی جس کے نتیجے میں ١٣ سیکورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے جن میں میجر اکبر بھی شامل ہیں اس سے قبل بھی اس علاقے میں افغانستان کی جانب سے گولہ باری کی جاتی رہی ہے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے غلزئی منتقل کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٤٠ اہلکار تاحال لاپتہ ہیں نہیںتلاش کیا جارہا ہے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اتحادی طیارے وقفے وقفے سے علاقے پر پرواز میں کر رہے ہیں۔
۔۔۔تفصیلی خبر۔۔۔۔۔
مہمند ایجنسی میں نیٹو و افغان فورسز کا حملہ ‘ امریکی طیاروں کی بمباری ‘ ایف سی کے میجر سمیت ١٣ اہلکار شہید ‘ ٤٠ لاپتہ
حملے میں 7 قبائلی اور 8 طالبان بھی جاں بحق ہوئے ‘ کئی اہلکار ‘ قبائلی اور طالبان زخمی ‘ لاپتہ اہلکاروں کی ہلاکت کا خدشہ
تحریک طالبان کا اتحادی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے اور 7 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو اغواء کرنے کا دعویٰ ‘ افغان صوبہ کنٹر میں 20 اتحادی فوجی ہلاک

سرحد پار جھڑپ میں ان کا کوئی جانی نقصان نہیں ، دوسری طرف ہلاکتوں کے بارے میں علم نہیں ، ترجمان ایساف
مہمند ایجنسی ۔ مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے پہاڑی علاقے پر اتحادی فوج کے قبضے کے بعد شروع ہونے والے تنازعہ کے نتیجے میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں اور شہری آ بادی پر امریکی طیاروں کی بمباری اور نیٹو افغان فورسز کے حملے کے نتیجے میں ایف سی کے ایک میجر اور 13 اہلکاروں سمیت کئی قبائلی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 40 اہلکار لاپتہ ہیں جن کی ہلاکت کا خدشہ ہے افغان صوبہ کنٹر میں 20 اتحادی فوجی ہلاک کر دیئے گئے ہیں ادھر تحریک طالبان نے ایک اتحادی فوجی ہیلی کاپٹر مار گرانے اور 7 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو اغواء کرنے کا دعویٰ کیا ہے میجر اکبر سمیت 13 اہلکاروں کی لاشیں صدر مقام غلنٹی پہنچا دی گئی ہیں سرکاری ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق منگل کی رات نیٹو اور افغان فورسز کے سرحدی علاقے چوپاڑہ پر حملہ کیا جبکہ امریکی جنگی طیاروں سے چوپاڑہ اور گورہ پانٹرہ پر بمباری کی گئی چوپاڑہ پر نیٹو و افغان فورسز نے خود کار اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا اور آرٹلری شیل بھی فائر کئے گئے۔ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ۔ نیٹو و افغان فوج کے حملے اور امریکی طیاروں کی بمباری میں ایف سی کے میجر اکبر سمیت 13 اہلکار شہید ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق چوپاڑہ کے قریبی علاقے گورہ پانٹرہ میںبھی 50 سیکیورٹی اہلکار تعینات تھے حملے کے بعد ان میں سے صرف 10 اہلکاروں سے رابطہ ممکن ہو سکا جبکہ باقی 40 لاپتہ ہیں جن کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ صوبہ کنڑ میں 20 اتحادی فوجی ہلاک کر دئیے گئے ہیں ۔ ادھر تحریک طالبان نے اتحادی فوج کے ایک ہیلی کاپٹر کو مار گرانے اور 7 افغان سیکیورٹی فورسز کو اغواء کرنے کا دعویٰ کیاہے ۔ نیٹو و افغان فورسز کے حملے میں 8 طالبان جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے ہیں ادھر افغانستان میں کثیرالاقومی فوج ایساف کے ترجمان بریگیڈئر جنرل کارلوس برانکو نے بتایا کہ ان کی افواج پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے جواب میں انہوں نے بھی فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اس جھڑپ میں ان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ انہیں دوسری طرف ہلاک ہونے والے افراد کے بارے میں کوئی علم نہیں۔ طالبان تحریک کے ترجمان مولوی عمر نے واقع کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ منگل کی شام افغان اور نیٹو فورسز نے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر 60 سے زائد طالبان نے ان پر حملہ کر دیا۔ مولوی عمر نے دعویٰ کیا کہ حملے کے بعد نیٹو فورسز نے فضائی مدد طلب کی جس نے پاکستانی علاقے میں موجود طالبان جنگجوؤں پر بمباری کی۔ اس بمباری کی زد میں ایک پاکستانی چیک پوسٹ بھی آ گئی اور ایک میجر سمیت پاکستانی اہلکار شہید ہو گئے۔ بمباری میں آٹھ طالبان جنگجو بھی شہید اور نو زخمی ہو گئے۔

No comments: