واشنگٹن ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری معزول ججوں کو بحال کرنے کے بجائے صدر پرویز مشرف کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں امریکی ٹیلی ویژن ’’ سی این این کے ساتھ انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ معزول ججوں کو ایک ماہ کے اندر بحال کیا جائے ۔ لیکن بے نظیر بھٹو کے قتل میں صدر پرویز مشرف کا بالواسطہ ہاتھ ہونے کے الزام کے باوجود آصف زرداری انہیں تحفظ فراہم کر رہے ہیں ۔ وہ قومی مفاد کی خاطر نہیں بلکہ کرپشن کیسز سے بچنے کے لئے ایسا کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ججوں کو فوری بحال نہ کیا تو اسے ہٹا دیا جائے گا ۔ لانگ مارچ ججوں کی بحالی کی ابتدا ہے اور حکومت کے پاس ججوں کو بحال کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقیقی لیڈر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ہیں اور عوام چاہتے ہیں کہ صدر پرویز مشرف اپنے عہدے سے استعفی دے دیں ۔ عمران خان نے اپنے انٹرویو میں صدر جارج ڈبلیو بش کو صدر پرویز مشرف کی حمایت کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ امریکہ کا دوہرا معیار ہے پاکستان کے 16 کروڑ عوام مشرف ہٹانا چاہتے ہیں جبکہ بش ان کی حمایت کر رہے ہیں یہ جمہوریت کی نفی اور پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, June 12, 2008
زرداری ججوں کی بحالی کے بجائے مشرف کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں ‘ عمران خان
واشنگٹن ۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری معزول ججوں کو بحال کرنے کے بجائے صدر پرویز مشرف کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں امریکی ٹیلی ویژن ’’ سی این این کے ساتھ انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ آصف علی زرداری نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ معزول ججوں کو ایک ماہ کے اندر بحال کیا جائے ۔ لیکن بے نظیر بھٹو کے قتل میں صدر پرویز مشرف کا بالواسطہ ہاتھ ہونے کے الزام کے باوجود آصف زرداری انہیں تحفظ فراہم کر رہے ہیں ۔ وہ قومی مفاد کی خاطر نہیں بلکہ کرپشن کیسز سے بچنے کے لئے ایسا کر رہے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ججوں کو فوری بحال نہ کیا تو اسے ہٹا دیا جائے گا ۔ لانگ مارچ ججوں کی بحالی کی ابتدا ہے اور حکومت کے پاس ججوں کو بحال کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے حقیقی لیڈر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ہیں اور عوام چاہتے ہیں کہ صدر پرویز مشرف اپنے عہدے سے استعفی دے دیں ۔ عمران خان نے اپنے انٹرویو میں صدر جارج ڈبلیو بش کو صدر پرویز مشرف کی حمایت کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ امریکہ کا دوہرا معیار ہے پاکستان کے 16 کروڑ عوام مشرف ہٹانا چاہتے ہیں جبکہ بش ان کی حمایت کر رہے ہیں یہ جمہوریت کی نفی اور پاکستانی عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment