کراچی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ملک میں موجود بحران اور معاشی تباہی 60سالہ ہے یہ 60یومیہ حکومت کے گلے ڈالنا درست نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی افہام و تفہیم سے حکومتی نظم ونسق چلائیںگے اور اس سلسلے میں میری کراچی میں شہری حکومت کے عہدیداران سے بھی ملاقات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے تحت کراچی میں ایسی ترقی ہوگی جو گزشتہ 60برسوں میں نہیں ہوئی۔جمہوریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں اور ہمارے پاس عدلیہ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے روڈمیپ ہے۔آصف علی زرداری نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں حالیہ معاشی و صنعتی بحران کا ذمہ دار 60یومیہ حکومت کو نہیں ٹھہرا یا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہروں میں موجود ڈاکو صرف60دنوں میں ہی پیدا نہیں ہوئے ہیں تاہم میں اسکے باوجود وزیر داخلہ کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ ہر 3ماہ بعد وزارت داخلہ کی کارکردگی کی رپورٹ صحافیوں سے شئیر کریں اور اس کی بنیاد پر میڈیا انہیں تعریف یا تنقید کا نشانہ بنانے کا مکمل حق رکھتا ہے۔آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان موجود خلیج کے حوالے سے کہا کہ یہ وقتی امر ہے اور دونوں پارٹیوں میں مضبوط ورکنگ ریلیشن موجود ہے۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, June 12, 2008
مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے کوئی اختلافات نہیں ہیں ۔آصف علی زرداری
کراچی ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ملک میں موجود بحران اور معاشی تباہی 60سالہ ہے یہ 60یومیہ حکومت کے گلے ڈالنا درست نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی افہام و تفہیم سے حکومتی نظم ونسق چلائیںگے اور اس سلسلے میں میری کراچی میں شہری حکومت کے عہدیداران سے بھی ملاقات ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اس حکومت کے تحت کراچی میں ایسی ترقی ہوگی جو گزشتہ 60برسوں میں نہیں ہوئی۔جمہوریت کے لئے سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں اور ہمارے پاس عدلیہ اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے روڈمیپ ہے۔آصف علی زرداری نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں حالیہ معاشی و صنعتی بحران کا ذمہ دار 60یومیہ حکومت کو نہیں ٹھہرا یا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہروں میں موجود ڈاکو صرف60دنوں میں ہی پیدا نہیں ہوئے ہیں تاہم میں اسکے باوجود وزیر داخلہ کو ہدایت دیتا ہوں کہ وہ ہر 3ماہ بعد وزارت داخلہ کی کارکردگی کی رپورٹ صحافیوں سے شئیر کریں اور اس کی بنیاد پر میڈیا انہیں تعریف یا تنقید کا نشانہ بنانے کا مکمل حق رکھتا ہے۔آصف علی زرداری نے مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان موجود خلیج کے حوالے سے کہا کہ یہ وقتی امر ہے اور دونوں پارٹیوں میں مضبوط ورکنگ ریلیشن موجود ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment