International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 12, 2008

اہداف کے حصول تک لانگ مارچ جاری رہے گا، اپوزیشن میں جا سکتے ہیں ۔نواز شریف



مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم وکلاء کے لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس
اسلام آباد ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہاہے کہ ججز کی بحالی اور پرویز مشرف کے اقتدار کے خاتمے کی تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ۔ ان اہداف کے حصول تک لانگ مارچ جاری رہے گا اپوزیشن میں جا سکتے ہیں حکمران اتحاد کے استحکام کا انحصار ججز کی بحالی پر ہے پوری قوم لانگ مارچ میں شامل ہو جائے اٹھارہ فروری کے عوامی مینڈیٹ کو مجروح نہیں ہونے دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے پارٹی اجلاس کے بعد پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے ۔نواز شریف نے کہاکہ وکلاء نے لانگ مارچ شروع کر دیا سول سوسائٹی کے ہر طبقات کے لوگ اس میں شامل ہو رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قوم سے عہد کر رکھا ہے کہ ججز بحال ہوں گے اور پرویز مشرف سے نجات حاصل ہو گی پرویزمشرف کی رخصتی ججز کی بحالی اور میثاق جمہوریت کے نفاذ کی جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اٹھارہ فروری کے انتخابات میں بھی عوام نے یہی مینڈیٹ دیا تھا کہ پرویز مشرف کو اقتدار سے الگ کیا جائے قوم ججز کی بحالی میں تاخیر نہیں دیکھنا چاہتی آزاد عدلیہ کے بغیر آئین وقانون کی حکمرانی قائم نہیں ہو سکتی ۔ مسلم لیگ (ن) اپنے عہد کی مکمل پاسداری کرے گی ۔ لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں پوری طرح اس میں شریک ہوں گے قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ لانگ مارچ میں شریک ہو کر قومی فریضہ ادا کرے ہر اس شحص پر یہ لازم ہے کہ کہ وہ آمریت کے جبر سے پاک کرنے ، آوین قانون کی بالادستی ، جمہوریت پھلنے پھولنے کیلئے تحریک میں شامل ہو جائے ۔ ایسی عدلیہ قائم ہونے دیں ۔ کسی کی ذات وفاداری کا حلف نہ لے رکھا ہو آئین میں وفاداری کا حلف لینے والی عدلیہ کی بحالی چاہتے ہیں بندوق سے زیادہ ووٹ کی طاقت ہے قانون کی طاقت ہے ملک کی سربلندی اور آبرومندی کیلئے آزاد عدلیہ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے جس طرح پوری قوم سے سے انتخابات میں شرکت کی اپیل کی اور قوم باہر نکل آئی لانگ مارچ کیلئے قوم باہر آ جائے اور پر امن لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرے اقتدار کیلئے نہیں بلکہ ملک کو قائداعظم کے خوابوں کی تعبیر دینا چاہتے ہیں میں لندن میں اپنی اہلیہ کے علاج کیلئے مقیم تھا عظیم مقصد کیلئے وطن واپس آیا ہوں آنے والی نسلوں کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں فرد واحد کے فیصلے نہ چلیں آئین و قانون کو نہ توڑا جائے پارلیمنٹ کو نہ روندا جائے اور منتخب وزیراعظم کو ہتھکڑی لگا کر ملک بدر نہ کیاجائے انہوں نے کہاکہ جمعرات کو (آج) لاہو رمیں لانگ مارچ میں شریک ہوں گے تمام تر توانائیاں اس میں شامل کریں گے انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کو پر امن رہنا چاہیے بدامنی نہیں ہونی چاہیے امن ہی اصل طاقت ہے جمہوریت کی جنگ جمہوری طریقے سے کریں گے عوام کی فتح ہو گی اور آمریت بدترین شکست سے دو چار ہو گی ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے لانگ مارچ شروع ہوا ججز بحال ہوں گے تو پاکستان میں استحکام آئے گاججز کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ججز کی بحالی اس طرح ضروری ہے جس طرح انسان کو زندہ رہنے کیلئے کھانا ضروری ہے اٹھاون ٹو بی اور مارشل لاء جنگ ہارنے والی بات ہے اس طرح کے اقدام کی بات کرنے والے دل و دماغ سے شکست کا اعتراف کر رہے ہیں ہم کامیاب ہوں گے ایک ایک بچہ جدوجہد میں شریک ہو گا روز روز یہ موقع نہیں ملتا انہوںنے کہاکہ ججز کی بحالی میں کسی کا ذاتی فائدہ نہیں ہے پوری قوم کے مفاد میں ہے ہماری آنے والی نسلوں کیلئے ضروری ہے ہمارا عزم ہے کہ ججز کی بحالی اور جنرل مشرف سے نجات تک لانگ مارچ جاری رہے گی اہداف ضرور حاصل ہوں گے انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت ساٹھ ججز بحال ہو کر رہیں گے اس کے بغیر حالات آگے نہیں بڑھ سکتے پارلیمنٹ عوام کی امنگیں اور جذبات کا ترجمان ہوتا ہے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج بڑی بات نہیں ہے جمہوریح ملکوں میں ایسا ہوتا ہے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر جدوجہد کریں گے دل چاہتاہے کہ ہم اپوزیشن میں ہوں وفاقی حکومت سے باہر آ گئے ہیں مری میں میں نے اور آصف علی زرداری نے پوری قوم کے سامنے ججز کی بحالی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔

No comments: