International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, June 12, 2008

ایٹمی پروگرام جاری رہے گا ، ایران کااعلان



تہران ۔ ایران نے اعلان کیاہے کہ اسکا ایٹمی پروگرام جاری رہے گا۔ امریکی صدر بش اور یورپی یونین کی سخت دھمکیوں کے بعد قومی ٹیلی ویژن پرخطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ اللہ کی مدد سے وہ آج کامیاب ہوئے ہیں اور دشمن طاقتوں کو شکست کاسامنا کرنا پڑ رہاہے اور بش دور ختم ہو گیا ۔پر امن ایٹمی پروگرام یا کسی دوسرے ملک کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ۔ دوسری طرف جرمنی پہنچنے پر امریکی صدر بش نے جرمن حکام پر ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ صدر بش نے جرمنی پر زور دیا کہ وہ ایران سے اپنے اقتصادی تعلقات ختم کرے ۔ جرمن چانسلر اینجلا مرکل نے ملاقات میں صدر بش نے مشرق وسطیٰ ، افغانستان ، جی ایٹ کے اجلاس اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے موضوعات پر گفتگو کی ۔ انہوں نے جرمن چانسلر کو بتایا کہ سلامتی کونسل کی طرف سے ایران پر پابندیاں لگائی جا چکی ہیں ۔مگر اب بھی ایران کی مشکوک ایٹمی سرگرمیاں جاری ہیں ۔ اس صورتحال میں جرمنی کو ایران سے اپنے کاروباری تعلقات ختم کر دینے چاہئیں ۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایران کے مسئلے کا پر امن حل چاہتے ہیں لیکن انکے سامنے دوسرے آپشن بھی موجود ہیں

No comments: