International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Saturday, June 7, 2008
بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کیلئے درخواست باضابطہ طورپر اقوام متحدہ کے حوالے کر دی
نیو یارک ۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس کی تحقیقات کیلئے درخواست باضابطہ طورپر اقوام متحدہ کے حوالے کر دی گئی ہے یہ درخواست اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے کے قریب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کے حوالے کی ہے یہ دراصل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ایک خط ہے جو پاکستانی سفیر منیر اکرم گزشتہ روز لے کر نیو یارک پہنچے تھے اور جمعہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق ساڑھے دس بجے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کر کے انہیں پہنچایا ۔ اس خط میں مطالبہ کیاگیا ہے کہ اقوام متحدہ ایک تحقیقاتی کمیشن قائم کرے جو بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرے اور اس واقعہ میں ملوث ذمہ داران کو منظر عام پر لائے ایک نجی ٹی وی کے مطابق اس خط کی تصدیق پاکستانی سفیر منیر اکرم اور سیکرٹری جنرل بانکی مون کی خاتون ترجمان نے بھی کر دی ہے اور ترجمان نے کہاہے کہ سیکرٹری جنرل اس خط کے مندرجات کا جائزہ لے رہے ہیں اور مناسب وقت پر اس خط کے بارے میں سیکرٹری جنرل کے موقف کا اظہار کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس خط کے مندرجات پر اقدامات کرنے کیلئے کسی وقت کی کوئی قید نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے اس مطالبے پر ابھی تک کوئی فی الفور کمیشن قائم کرنے کے آثار نظر نہیں آرہے کیونکہ بہت سے پیچیدہ معاملات ہیں جو ابھی واضح ہونا باقی ہیں کیونکہ اقوام متحدہ کے بہت سے لوگ بے نظیر بھٹو کے قتل کو رفیق الحریری کے قتل سے مختلف سمجھ رہے ہیں اور بعض حلقے ایسے بھی ہیں جو اس کو پاکستان کا داخلی معاملہ قرار دے رہے ہیں اس لئے اقوام متحدہ کے لوگوں میں اس بارے میں مختلف آراء پائی جاتی ہیں ۔ بہر حال اقوام متحدہ کی ترجمان نے اس بارے میں مزید تفصیلات بتانے اور سیکرٹری جنرل کے موقف کو بیان کرنے سے انکار کیاہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment