International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, June 7, 2008

امریکی معیشت میں ابتری ، بے روزگاری کی شرح ٥.٥ ہوگئی

واشنگٹن ۔ امریکی معیشت میں ابتری کے باعث بے روزگاری کی شرح 5.5 ہو گئی اور گزشتہ ماہ ایک ماہ کے دوران 49ہزار افراد کو ملازمتوں سے فارغ کیا گیا۔ صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دینے کے لیے عنقریب نئے اقدامات کیے جائیں گے امریکہ کے لبرڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق مئی کے مہینے میں بیروزگاری کی شرح 5.5ہو گئی جو 1986ء کے بعد ریکارڈ اضافہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق بے روزگاری کی بڑی وجہ ہاؤسنگ کریڈٹ اور فنانشل سیکٹر کی زبوں حالی ہے۔ جمعہ کے روز خام تیل کی قیمت میں 11ڈالر فی بیرل اضافے سے امریکی سٹاک مارکیٹ بھی متاثر ہوئی اور ڈاؤ جونز انڈیکس میں 400پوائنٹس کی کمی آئی ہے ۔ ماہرین کے مطابق امریکی سرمایہ کاروں کے ذہنوں میں اقتصادی صورت حال میں بہتر کی امید تقریباً دم توڑ چکی ہے وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق صدر جارج ڈبلیو بش کو امریکی معیشت کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے اور اس کی بہتری کے لیے جلد اہم اقدامات کئے جائیں گے

No comments: