International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, June 7, 2008

پارلیمنٹ اختیار رکھتی ہے، صدر یا وزیر اعظم کو کسی بھی وقت گھر بھیج سکتی ہے۔آصف علی زر داری


مدینہ منورہ ۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر دار ی نے کہا ہے کہ منتخب پارلیمنٹ اختیار رکھتی ہے ،صدر یا وزیر اعظم کو کسی بھی وقت گھر بھیج سکتی ہے پارلیمنٹ آئینی اقدامات کے لئے سب سے با اختیار ادارہ ہوتا ہے میاں محمد نواز شریف ہمارے ساتھ ہیں پیپلز پارٹی کے وزراء پنجاب حکومت میں شامل ہیں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں آمریت نے جمہوری تسلسل کو متاثر کیا پیپلز پارٹی کی حکومت مسائل پر قابو پائے گی اور عدلیہ مسئلہ بھی حل کر لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور وزیر اعظم نے ہفتہ کو مدینہ منورہ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری نے کہا کہ پاکستان اس وقت بے شمار مسائل اور مشکل دور سے گزر رہا ہے تاہم پیپلز پارٹی کی حکومت ان مسائل کے حل کے لئے تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے تا کہ مسائل پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے انہو ںنے کہا کہ تمام مسائل کے حل کے لئے اتحادی جماعتیں متحد ہیں میاں نواز شریف ہمارے ساتھ ہیں اور ہمارے وزراء پنجاب حکومت میں ان کے ساتھ ہیں صدر پرویز مشرف اور سینئر صحافیوں کے درمیان ملاقات کے سوال پر آصف علی زر داری نے کہا کہ پارلیمنٹ با اختیار ہو تا ہے کوئی بھی منتخب پارلیمنٹ آئینی طریقے سے صدر یا وزیر اعظم کو گھر بھیج سکتی ہے ہم تمام مسائل پر مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک میں امن وامان کا قیام اقتصادی ترقی اور استحکام ہے۔ پاکستانی سیاست میں آمریت نے جمہوری تسلسل کو متاثر کیا انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت تمام مسائل پر قابو پا لے گی اور عدلیہ کا مسئلہ بھی حل کر لیا جائے گا ایک سوال پر وزیراعظم نے کہاکہ ہم آئینی اداروں میں توازن قائم کریں گے او رملک میں جلد سیاسی استحکام آئے گا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت عدلیہ کے مسئلے کو حل کرنے کے علاوہ پارلیمنٹ اور صدر کے درمیان اختیارات کا توازن قائم کرنے کیلئے آئینی پیکج لائے گی وزیراعظم نے کہاکہ ہماری پارٹی کی قیادت اور ہم نے جیلوں کی صعوبتیں برداشت کیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری اپنی جنگ ہے اور بے نظیر بھٹو دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہمارا اتحاد قائم و دائم ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ شاہ عبداللہ سے ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات پر بات ہو گی وزیراعظم نے کہاکہ تیل کے بحران سے پاکستان سمیت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے سعودی عرب کے ساتھ تیل ، زراعت اور تجارت میں تعاون کے فروغ پر بات چیت ہو گی وزیراعظم اور آصف علی زرداری نے وفد کے ارکان کے ساتھ مسجدنبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور نوافل ادا کئے۔

No comments: