International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, June 7, 2008

ریاست کی ناکامی کی وجہ مشرف ہیں ‘ ملک کیلئے جانیں بھی قربان کردیں گے۔ جنرل(ر) حمید گل

اسلام آباد ۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ ریاست کی ناکامی کی اصل وجہ خود پرویز مشرف ہوں گے۔ اگر وہ عہدہ چھوڑ دیں تو ملکی امور اور تمام نظم و نسق احسن طریقے سے چلنا شروع ہو جائے گا۔وہ صدر پرویز مشرف کے ایوان صدر میں سنیئر صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں ان کی اس بات پر رد عمل ظاہر کر رہے تھے جس میں صدرمشرف نے کہاکہ اگر ریاست ناکام ہو گی تو وہ خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گے۔ حمید گل نے کہاکہ پرویز مشرف کے پاس 58ٹو بی کا اختیار نہیں ہے۔لہذٰا اس کے استعمال کا کیا جواز بنتا ہے انہوں نے کہاکہ صدر مشرف کی مثال ایسی ہے کہ انگوروں تک پہنچا نہ جائے اور یہ کہہ کر دل کو تسلی دے لی جائے کہ انگور کھٹے ہیں ۔ ایک سوال پر حمید گل نے کہاکہ پرویز مشرف اٹھاون ٹو بی کا استعمال کر کے کیا امریکہ کو دعوت دیں گے امریکہ تو پہلے ہی پاکستان کو ناکام ریاست بنانا چاہتا ہے کیا پرویز مشرف ایساکر کے امریکہ کو دعوت دیں گے کہ وہ آ کرپاکستان پر قبضہ کرلے ۔ انہوں نے کہاکہ اب نہ امریکہ اور نہ مشرف کی چلے گی۔ حمید گل نے کہاکہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور یہ ملک جذبے سے بھرپور 16کروڑ عوام کا ہے جو ملک کو بچانے کیلئے ہم جانیں قربان کرنے کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور ہم اس عمر میں بھی کھڑے ہو کر مقابلہ کریں گے کوئی ہمارے اس عزم کو متزلزل نہیں کر سکتا۔

No comments: