International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Saturday, June 7, 2008

پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف میں مفاہمت ہو چکی ہے۔سید منور حسن

این آر او کے ذریعے مشرف نے آصف زر داری پر احسانات کئے ہیں جن کا وہ بدلہ چکا رہے ہیں
مشرف ناقابل اعتبار شخص ہیں جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا صدر کی صحافیوں سے گفتگو پررد عمل

اسلام آباد۔ جماعت اسلامی کے رہنما سید منور حسن نے کہاہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور پرویز مشرف کے درمیان مفاہمت ہو چکی ہے۔آصف علی زرداری نے انہیں یقین دلادیا ہے کہ ان کا مواخذہ نہیں ہو گا اس لئے پرویز مشرف کو یہ کہنے کی ہمت ہوئی ہے کہ آئین کے تحت اگر مواخذہ ہو سکتا ہے تو ضرورکریں اور پرویز مشرف کا یہ کہنا کہ وہ استعفیٰ نہیں دیں گے ظاہر ہے کہ این آر او کے ذریعے پرویز مشرف نے آصف علی زرداری پر اتنے احسانات کئے ہیں اوران کی پوری سیاست کارخ ہی بدل دیاہے تو اس کے بدلے میں آصف علی زرداری کو پرویز مشرف پر یہ بھی احسان کرنا چاہیے کہ جو انہوں نے کر دیاہے صدر کی صحافیوں سے بات چیت پر اپنے رد عمل میں سید منورحسن نے کہاکہ آصف علی زرداری کے احسانات کی وجہ سے پرویز مشرف کو استعفیٰ نہ دینے کی ہمت ہوئی ہے سید منور حسن نے کہاکہ پرویز مشرف خود نہیں بول رہے ان کے پیچھے آصف علی زرداری بول رہے ہیں ورنہ ساڑھے تین ماہ میں پرویز مشرف روپوش ہوگئے تھے زیر زمین چلے گئے تھے آصف علی زرداری کی یقین دہانی پر انہوں نے استعفیٰ نہ دینے کی بات کی ہے ۔ آصف علی زرداری نے ان کو کمک اور قوت فراہم کی ہے پی پی پی اور صدر مشرف ایک ہو گئے ہیں اس لئے اُن کے خلاف مواخذہ نہ کرنے کی بات ہو رہی ہے پرویز مشرف کے ساٹھ ججوں کو برطرف نہ کرنے کے سوال پر سید منور حسن نے کہاکہ صدر مشرف نے ججوں کو قید کر رکھا تھا اسی لئے وزیراعظم نے ان کی رہائی کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہاکہ صدر مشرف جھوٹ کا پلندہ ہیں اس سے پہلے بھی انہوںنے وردی اتارنے جیسے قوم سے بہت وعدے کئے تھے مگر وہ پورے نہ کئے۔صدرمشرف کی کسی بات پر اعتبار نہیں ہے وہ بش اور آصف زرداری کے کہنے پر بڑے سے بڑا سفید جھوٹ بول سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھا کر ججوں نے ایمانداری کا ثبوت دیا تھا اس لئے مشرف کے الزام کو بالکل مسترد کردینا چاہے اور ایک قانونی آرڈر کے ذریعے تمام ججوں کو بحال کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ اب پیپلز پارٹی لیت و لعل سے کام لے رہی ہے اس کا مقصد یہی ہے کہ پرویز مشرف کا موقف مضبوط ہو سکے گا

No comments: