International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, March 27, 2008

سرحد اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل صبح 10 بجے طلب





پشاور…سرحد اسمبلی کا افتتاحی اجلاس جمعے کی صبح دس بجے طلب کیا گیا ہے جس میں نو منتخب 117 ارکان حلف اٹھائیں گے ۔سرحد اسمبلی کا اجلاس نئی عمارت میں ہوگا۔عوامی نیشنل پارٹی کے سینیر پارلیمنٹرین ارباب ایوب جان نومنتخب اراکان سے حلف لیں گے۔124 ارکان کے ایوان میں 99 عام نشستیں، 22 خواتین اور 3 اقلیتی نشستیں ہیں۔صوبائی اسمبلی کے تین حلقوں پر امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی کردیے گئے تھے جبکہ انتخابات میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر کامیابی حاصل کرنے والے تین امیدواروں نے صوبائی اسمبلی کی نشستیں چھوڑ دی ہیں جن میں پی ایف 20 پر آفتاب احمد خان شیرپاؤ ، پی ایف 45 ایبٹ آباد سے سردار مہتاب احمد خان اور پی ایف 91 سے پیپلزپارٹی کے نجم الدین خان شامل ہیں۔ لکی مروت سے انور سیف الل خان صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں پر کامیاب ہوئے ہیں۔ان کے حلف اٹھانے کے بعد ایک اور نشست خالی ہوجائے گی۔

No comments: