International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, March 27, 2008

تعلیم کسی بھی ملک کیلئے روٹی ، کپڑا اور مکان سے زیادہ اہم ہے،جسٹس(ر) وجیہہ الدین

اسلامی جمعیت طلبہ اردو عبدالحق کیمپس کے تحت ہونے والے کتب میلے کے آخری روز کے افتتاح کے موقع پر خطاب
کراچی۔ تعلیم کسی بھی ملک کیلئے روٹی ، کپڑا اور مکان سے زیادہ اہم ہے اور اسلامی جمعیت طلبہ مبارکباد ک مستحق ہے کہ وہ طلبہ کو کتب سے روشناس کرارہی ہے۔ان خیالات کا اظہار جسٹس(ر) وجیہہ الدین احمد نے جمعرات کو اسلامی جمعیت طلبہ اردو عبدالحق کیمپس کے تحت ہونے والے کتب میلے کے تیسرے اور آخری روز کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس طرح کی عملی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا تاکہ طالبعلم کا رشتہ کتاب سے مضبوط ہو۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ اس کتب میلے میں تمام طلبہ تنظیمیں موجود ہیں اور مجھے امید ہے کہ آئندہ بھی یہ طلبہ تنظیمیں تعمیری کاموں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جب اعلیٰ عدلیہ بحال ہوجائے گی تو طلبہ تنظیموں پر عائد پابندی کا مسئلہ اٹھایا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم پر خرچ کیا جانے والا بجٹ صرف 1.8 فیصد ہے جبکہ فوج پر خرچ کیا جانے والے بجٹ پر ہماری اسمبلی میں بھی بات نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کو ڈپارٹمنٹل اسٹور بنادیا گیا ہے ، جس کے پاس پیسے ہیں وہی اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2007؁ء میں ہم نے 1 ارب روپے کی کتابیں جبکہ 5 ارب روپے کا میک اپ کا سامان درآمد کیا جس سے حکمرانوں کی ترجیحات کا پتہ چلتا ہے ۔ تقریب سے سابق ممبر سندھ اسمبلی حمید اﷲ خان ایڈووکیٹ ، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ اردو الیاس احمد ، ڈین جامعہ اردو عبدالحق کیمپس حسن وقار گل اور صدر طلبہ ایکشن کمیٹی جامعہ اردو عبدالحق کیمپس اصغر دشتی نے بھی خطاب کیا۔ کتب میلے میں مختلف اسٹالز لگائے گئے جن میں طلبہ کو رعائتی نرخوں پر کتب دستیاب تھیں

No comments: