روایتی اور جدید استعداد کے ذریعے ملک کے دفاعی نظام کو برقراررکھنے کا تہیہ کررکھا ہے
وزیر اعظم کا چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سے ملاقات میں اظہار خیال
اسلام آباد ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان خطے میں امن استحکام ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں ہے ۔حکومت نے روایتی اور جدید استعداد کے ذریعے ملک کے دفاعی نظام کو برقراررکھنے کا تہیہ کررکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید سے ملاقات میں کیا ۔یہ ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی جنرل طارق مجید نے سید یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ملکی دفاع کے حوالے سے مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی۔ بالخصوص قومی چیلنجز علاقائی سلامتی اور قومی سانحات کے حوالے سے پاک فوج کی معاونت کو سراہا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہاہے۔ چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی نے وزیر اعظم کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔
No comments:
Post a Comment