International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, March 27, 2008

کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورتی عمل آخری مرحلے میں داخل





اسلام آباد........…وفاق میں حکومت سازی کے عہدوں کی تقسیم اور کابینہ کی تشکیل کیلئے اسلام آباد کے زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان حتمی مشاورتی عمل جاری ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سمیت کسی بھی جماعت نے وزارتوں کے حوالے سے مطالبات نہیں کئے گئے ہیں اور وزارتوں کا معاملہ مشاورت سے طے کیا جائے گا۔اسلا م آباد میں زرداری ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا اور وزارتوں کے معاملے پر اختلافات نہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کابینہ کے پہلے مرحلے میں 22سے 23 وزراء ہوں گے۔پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شیری رحمن کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو وزیراعظم کے اعتما د کا حلف لینے کے بعد ہی کابینہ میں وزارتوں کا مرحلہ آئے گا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن کا کہنا تھا کہ قوائد وضوابط کے ساتھ چلتے ہوئے اعتماد کا ووٹ لیا جائے گا۔ان کہا کہنا تھا کہ فی الحال 22 ارکان کی بات ہے اور آگے کے مرحلے کا فیصلہ ابھی نہیں آیا ۔شیر رحمن کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے چند امور پر مشاورت جاری ہے۔

No comments: