اسلام آباد۔ چیف جسٹس ، جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری سے پیپلز پارٹی کی چیئر پرسن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر تعزیت کی ہے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے زر دار ی ہاؤس اسلام آباد میں آصف علی زر داری سے ملاقات کی ملاقات میں وکلاء رہنما چوہدری اعتزاز احسن ، رشید رضوی ، حامد خان ، اطہر من اللہ ، منیر اے ملک ، جسٹس دوست محمد، جسٹس(ر) طارق جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر ،رضا ربانی،خورشید شاہ، اور راجہ پرویز اشرف موجود تھے ۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل رہنما جسٹس (ر) طارق نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کے ذرریعے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آصف علی زر داری سے رابطہ کیا تھا اور تعزیتی ملاقات کا کہا تھا آصف علی زر داری نے 27 مارچ شام کا وقت دیا تھا اور یہ ملاقات خالصتاً شہید رہنما بے نظیر بھٹو کی تعزیت کے حوالے سے تھی اس میں ججز کی بحالی کے حوالے سے کوئی بات زیر بحث نہیں آئی انہو ںنے کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آصف علی زر داری سے بے نظیر بھٹو کی شہادت پر تعزیت اور گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو کسی عہدے کی آفر نہیں کی گئی اور نہ ہی وہ کوئی عہدہ قبول کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ پارلیمنٹ میں ججوں کی بحالی کے لئے 30 دن کا جو اعلان کیا ہے ہم اس کے مطابق عمل کریں گے انہوں نے کہاکہ یہ ملاقات صرف تعزیت کے لئے تھی اس کے علاوہ اس کا کوئی مقصد نہ تھا یہ ملاقات تقریباً1 گھنٹہ تک جاری رہی
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment