International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, March 27, 2008

بے نظیر کے قاتل کا سراغ، اقوام متحدہ کا تحریری درخواست کا مطالبہ




امکانی قاتلوں میں عالمی خفیہ اداروں،دہشت گردوں کے علا وہ پرویز مشرف، طارق عزیز، اعجاز شاہ سابق ڈی جی آ ئی بی، اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت اور پرویز الہی کا نام بھی آسکتا ہے کیونکہ آصف زرداری سابقہ حکومت کو قاتل لیگ قرار دے چکے ہیں

ایسوسی ایٹڈ پریس سروس،اسلام آباد

بحیثیت وزیر اعظم اپنی پہلی تقریر میں یوسف رضا گیلانی نے کہا تھا کہ ان کی حکومت بینظیر بھٹو کی قتل کی انکوائری اقوام متحدہ سے کرائے گی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لیے قومی اسمبلی سے قرار داد کی منظوری کے بعد ان سے رابطہ کرے گی۔اقوام متحدہ کی ترجمان مشیل مونٹاس نے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستان کے وزیر اعظم کو بتایا کہ اس تحقیقات کے لیے حکومت پاکستان کو تحریری درخواست دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریری درخواست کے بغیراقوام متحدہ ایسی کسی انکوائری کا حکم نہیں دے سکتی ۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا کہ ان کی حکومت بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لیے قومی اسمبلی سے قرار داد کی منظوری کے بعد ان سے رابطہ کرے گیگفتگو کے بعد وزیر اعظم سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بان کی مون نے پیپلز پارٹی کے شریک چیرپرسن آصف علی زرداری کی جانب سے انہیں تحقیقات کے لیے خط موصول ہوا تھا جس کا انہوں نے جواب دے دیا ہے۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے کہا کہ ان کی حکومت بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لیے قومی اسمبلی سے قرار داد کی منظوری کے بعد ان سے رابطہ کرے گی۔ اقوام متحدہ کی ترجمان نے کہا کہ درخواست وصول ہونے کے بعد اسے منظوری کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد ہی مزید کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔ امکانی قاتلوں میں عالمی خفیہ اداروں،دہشت گردوں کے علا وہ پرویز مشرف، طارق عزیز، اعجاز شاہ سابق ڈی جی آ ئی بی، اور ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت اور پرویز الہی کا نام بھی آسکتا ہے کیونکہ آصف زرداری سابقہ حکومت کو قاتل لیگ قرار دے چکے ہیں

No comments: