کشمیر سینٹر یورپ کی مشاورتی ایڈوائزی کونسل کے صدر علی رضا سید نے سید یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس امید اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سیاسی فہم و فراست ،ذہانت ،قابلیت اور اثررسوخ کی بدولت مسلئہ کشمیر کے پرامن حل کے مذاکرات میں نہ صرف پیش رفت ہوگی بلکہ انشاالله یہ مسئلہ حل ہوگا۔ گفتگو کرتے ہوئے علی رضا سید نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ موقف سامنے آنا کہ مسئلہ کشمیر پر ہونے والے مذاکرات جلد شروع ہوں گے خوش آئند ضرور ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت جس کو بے شمار چیلنجوں کا سامنا ہے وہ مسئلہ کشمیر کو بھی اپنی ترجحات میں رکھے ۔علی رضا سید نے ا سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، ڈپٹی ا سپیکر فیصل کریم کنڈی کو بھی مبارک باد دی۔ ان کے ساتھ ساتھ سینئر نائب صدر خالد جوشی نے بھی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی کامیابی وکامرانی کے دعا کی۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Thursday, March 27, 2008
یوسف گیلانی مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کریں،علی رضا سید
کشمیر سینٹر یورپ کی مشاورتی ایڈوائزی کونسل کے صدر علی رضا سید نے سید یوسف رضا گیلانی کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس امید اور توقع کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی سیاسی فہم و فراست ،ذہانت ،قابلیت اور اثررسوخ کی بدولت مسلئہ کشمیر کے پرامن حل کے مذاکرات میں نہ صرف پیش رفت ہوگی بلکہ انشاالله یہ مسئلہ حل ہوگا۔ گفتگو کرتے ہوئے علی رضا سید نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان کی نئی منتخب حکومت کے خیر مقدم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ موقف سامنے آنا کہ مسئلہ کشمیر پر ہونے والے مذاکرات جلد شروع ہوں گے خوش آئند ضرور ہے مگر ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت جس کو بے شمار چیلنجوں کا سامنا ہے وہ مسئلہ کشمیر کو بھی اپنی ترجحات میں رکھے ۔علی رضا سید نے ا سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، ڈپٹی ا سپیکر فیصل کریم کنڈی کو بھی مبارک باد دی۔ ان کے ساتھ ساتھ سینئر نائب صدر خالد جوشی نے بھی وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کی کامیابی وکامرانی کے دعا کی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment