International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Thursday, March 27, 2008

عالمی درجہ حرارت میں اضافہ ،پاکستان آئندہ40 برسوں میں بنجر ہوسکتا ہے





اسلام آباد…اقوام متحدہ کی ایشیا پیسیفک ممالک کی اقتصادیات کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی درجہ حرارت میں اضافے سے پاکستان آئندہ چالیس برسوں میں بنجر ہوسکتا ہے۔ اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے اطلاعاتی مرکز میں جاری رپورٹ کے مطابق عالمی حدت میں اضافے کے باعث پاکستان میں گلیشئر پگھل رہے ہیں جس سے پاکستان کو آنے والی دہائیوں میں آبی وسائل کی شدید کمی کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال پاکستان کی اقتصادیات 6.5 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ مضبوط رہنے کی توقع ہے جبکہ پاکستان میں افراط زر10.3 فیصد ہے جس سے سب سے زیادہ متاثر کم آمدنی والا طبقہ ہورہا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی سطح پر ٹیکس وصولی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق ایشیائی ممالک کو غربت میں کمی کے لئے نیا زرعی انقلاب لانا ہوگا اور اس کے ساتھ اقتصادی و سماجی ترقی کے لئے حکومتوں کا سائز بھی کم رکھنا چاہیئے ۔

No comments: