صدر پرویز مشرف نے حکمران اتحاد کے 24 وفاقی وزراء سے حلف لیا
مسلم لیگ ( ن ) سے تعلق رکھنے والے 9 وزراء نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حلف اٹھایا
اسلام آباد ۔ نو منتخب وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے پہلے مرحلے میں وفاقی کابینہ 24 ارکان پر مشتمل ہے ۔ صدر پرویز مشرف نے پیر کو ایوان صدر میں وفاقی کابینہ سے حلف لیا ۔ وفاقی کابینہ میں پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے شامل 9 وزراء نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر تقریب حلف برداری میں شرکت کی ۔صدر پرویز مشرف نے آئین کے تحت 24 رکنی وفاقی کابینہ سے حلف لے لیا ہے ۔ اس ضمن میں ایوان صدر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔ صدر وزیر اعظم اکٹھے ہال میں داخل ہوئے ۔بگل بجا کر صدر کی آمد کا اعلان کیا گیا ۔تلاوت کلام پاک اور ترجمہ کے بعد صدر پرویز مشرف نے وفاقی کابینہ کے اراکین چوہدری نثار علی خان ،شاہ محمود قریشی ، چوہدری احمد مختار ، فاروق ایچ نائیک ، نوید قمر ، سید خورشید شاہ ، شیری رحمان ، قمر الزمان کائرہ ، راجہ پرویز مشرف ، نذر محمد گوندل ، نجم الدین خان ، ہمایوں عزیز کرد ، اسحاق ڈار ، خواجہ محمد آصف ، سردار مہتاب احمد خان ، شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال ، خواجہ سعد رفیق ، رانا تنویر ، تہمینہ دولتانہ ، غلام احمد بلور ، خواجہ محمد خان ہوتی ، رحمت اللہ کاکڑ اور حمید اللہ آفریدی سے حلف لیا اور وزراء کے حلف نامے سے متعلق دستاویزات پر دستخط کئے ۔وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں چےئرمین سینٹ محمد میاں سومرو ، مسلح افواج کے سربراہان ، چیف جسٹس آف پاکستان عبد الحمید ڈوگر ، اعلیٰ فوجی و سول حکام اور غیر ملکی شخصیات نے شرکت کی ۔ پہلے مرحلے میں کابینہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سے 11 ، مسلم لیگ ( ن ) سے 9 ، عوامی نیشنل پارٹی سے 2 ، جے یو آئی سے 1 اور فاٹا سے بھی ایک وزیر کو شامل کیاگیاہے ۔تقریب حلف برادری میں مسلم لیگ ( ن ) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر حلف اٹھایا ۔
International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.
Monday, March 31, 2008
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment