عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے حکومتی ترجیحات سنگ میل ثابت ہوں گی
وفاقی کابینہ سو روزہ پلان آف ایکشن کی مکمل نگرانی کرے گی تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کو جلد ممکن بنایا جا سکے
عوام اپنے حالات زندگی میں تبدیلی چاہتے ہیں اس حوالے سے نئی حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی
وزیراعظم سے نامزد وفاقی کابینہ کے ارکان کی ملاقات
اسلام آباد ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ نئی حکومت مشترکہ جمہوری ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ عوامی مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے حکومتی ترجیحات سنگ میل ثابت ہوں گی وفاقی کابینہ سو روزہ پلان آف ایکشن کی مکمل نگرانی کرے گی تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کو جلد ممکن بنایا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام وزیراعظم ہاؤس میں نامزد وفاقی کابینہ سے ملاقات میں کیا ۔وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے ہر رکن کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس سو روزہ پروگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے اس کی نگرانی کرے گاتاکہ عام آدمی کو فوراً ریلیف فراہم کیاجاسکے پوری قوم کابینہ کی پالیسی کی طرف دیکھ رہی ہے جن کا مقصد عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قوم اپنی زندگیوں میں بہتری چاہتی ہے حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں عوام کا معیار زندگی بلند کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے انتخابات حکمران اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کو بے مثال مینڈیٹ دے کر ان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد کی ہے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کی معاشی ، اقتصادی اور مسائل کے حل اور ان کے سماجی حالات میں تبدیلی کیلئے نئی حکومت سے بہت زیادہ عوامی توقعات وابستہ ہیں وہ اپنے حالات زندگی میں تبدیلی چاہتے ہیں اس حوالے سے نئی حکومت اپنی ذمہ داریاں ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے، گندم کی فراہمی و دستیابی اور بیروزگاری کی صورتحال کو بہتر بنانے کو حکومت نے اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ لوگ نظام حکومت میں تبدیلی چاہتے ہیں وزیراعظم نے کہاکہ لوڈ شیڈنگ سے نہ صرف عوام بلکہ صنعتیں بھی متاثر ہو رہی ہیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہر وزارت کی صورتحال کے بارے میںعوام کو ایمانداری سے آگاہ کیاجائے گا ۔ امن وامان کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت امن وامان کی فوری بحالی کیلئے کوشاں ہے جس کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔ ہمیں مسلسل کام کرنا ہے پوری قوم ترقی اور خوشحالی چاہتی ہے پالیسیوں کو عوام کی امنگوں اور احساسات کے مطابق وضع کیا جائے گا۔ نئی کابینہ کے ارکان نے وزیراعظم سے کہا کہ ان کی گزشتہ روز کی قومی اسمبلی میں تقریر کو زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے سراہا ہے
No comments:
Post a Comment