International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, March 31, 2008

ملکی سلامتی اور خود مختاری کے لیے کم سے کم دفاعی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں ، یوسف رضا گیلانی


اسلام آباد۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے ۔ پر امن بقائے باہمی ہماری پالیسی ہے ۔خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے ، علاقائی سلامتی اور ملکی دفاع و خود مختاری کے لیے کم سے کم قابل اعتماد دفاعی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فضائیہ کے سربراہ تنویر محمود احمد سے ملاقات میں کیا ۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں فوج کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں اور صلاحیتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ائر چیف نے سید یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ وزیر اعظم نے ملکی دفاع کے لیے پاک فضائیہ کے کردار اور خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ دفاع کے لیے فضائیہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے قدرتی آفات کے موقع پر امداد اور بحالی کے حوالے سے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد اور معاونت پر بھی پاک فضائیہ کی خدمات کی تعریف کی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملکی سرحدات کے دفاع کے لیے حکومت کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔ سرحدات کے فضائی دفاع کے لیے پاک فضائیہ کو نہ صرف اندرونی سطح پر مضبوط کیا جائے بلکہ اس مقصد کے لیے دیگر ممالک سے بھی مشترکہ معاہدوں پر توجہ دی جائے گی ۔وزیر اعظم نے اس ضمن میں جدید ترین جے ایف تھنڈر 17 طیارے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے پاک چین دوستی کی واضح علامت قرار دیا ۔ اس موقع پر ائر چیف نے ملکی دفاع کے لیے پاک فضائیہ کو مضبوط بنانے سے متعلق حکومتی عزم کی تعریف کی

No comments: