International News Agency in english/urdu News,Feature,Article,Editorial,Audio,Video&PhotoService from Rawalpindi/Islamabad,Pakistan. Editor-in-Chief M.Rafiq.

Monday, March 31, 2008

ڈوب جائے گا گیٹ وے آف انڈیا

ممبئی: 31 مارچوہ دن دور نہیں جن گیٹ وے آف انڈیا قصہ پارینہ ہو جائے گا، ماہرین کی بات کا اگر یقین کریں تو اگلے نوے سالوں کے بعد نہ گیٹ وے آف انڈیا ہوگا اور نہ ہی چوپاٹی ، ہمارے چہیتے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا بنگلہ منت بھی سمندر کی گہرائیوں میں گم ہو چکا ہوگا، ممئی ائر پورٹ کا وجود ختم ہو چکا ہوگا اور میرن ڈائیو بھی نابود ہوجائے گا، غرض ممبئی تو ہوگی لیکن وہ ممبئی نہیں جس کی وجہ سے ممبی جانی جاتی ہے ممبئی کی پہچان کہلانے والے تمام اہم مقامات سمندر کے سینہ میں سمو جائینگے، آئی آئی ٹی چنئی کے ماہرین کی تیار شدہ رپورٹ میں یہ تمام تشویش ناک امور کا ذکر کیا گیا ہے اس رپورٹ کے مطابق موسم کی تبدیلی کی موجودہ شرح کے حساب سے گرین ہاوس اثرات کے تحتاگلے نوے سالوں میں درجہ حرارت میں چار سے پانچ ڈگری کا اضافہ ہوگا جس سے سمندر ی سطح پانچ میٹر بلند ہوجائے گی اس طرح ممبئی سمیت ساحلی علاقوں کے پیشتر شہر و قصبات زیر آب آجائینگے اورانسانی تاریخ کا یاک اور المیہ جنم لیگا، کروڑوں افراد بر گھر ہوجاننگے ماہرین کا کہنا ہے اس خطرے سے پیشگی آگاہی اور سد باب کی کوشش کرنا نا گریز ہو گیا ہے

No comments: